برسات کا موسم

                                         برسات کا موسم بلا شبہ سبھی کو پسند ہوتا ہے کیونکہ یہ چلچلاتی گرمی کے خاتمے کا عارضی سبب بنتا ہے اور تیز دھوپ سے راحت فراہم کرتا ہے۔ تاہم یہ موسم پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس لیے ایسے موسم میں چند احتیاتی تدابیراحتیار کر کے پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔ 
1-بجلی کے پول اورتاروں سے دور رہیں 
بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے جانی نقصان کی خبریں بھی عام ہوگئی ہیں جس میں زیادہ تر ہماری غفلت شامل ہوتی ہے لہٰذا ایسے  موسم میں بجلی کے پول اور خاص کر گری ہوئی تاروں سے فاصلہ رکھیں کیونکہ یہ آپ کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔
2-گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بندرکھیں 
بارشوں کے موسم میں گھروں میں پانی بھر جانا ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے لوگوں کا کافی نقصان بھی ہوجاتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے آپ بارشوں کے موسم میں گھر کی کھڑکیاں اور دروازے اچھے طریقے سے بند رکھیں تاکہ پانی گھر میں داخل نہ ہوسکے اور مچھروں سے بھی بچا جا سکے۔
3-بلاضرورت باہر نہ نکلیں اورکھڑے پانی سے گزرنے سے گریز کریں 
بارش کے موسم میں پہلے تو بلاضرورت باہر نہ نکلیں اور خاص کر جہاں پانی زیادہ کھڑا ہو وہاں کھلے گٹر بھی ہوسکتے ہیں جس سے جانی نقصان ہوسکتاہے۔
4-گاڑی کی رفتار کم رکھیں 
مون سون  کے موسم میں ڈرائیونگ کرنا آسان نہیں کیونکہ اس موسم میں سڑکیں گیلی ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کے پھسلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ڈرائیونگ کے دوران اچانک ٹرن اور بریک مارنے سے گریز کریں جب کہ آگے والی گاڑی سے فاصلہ رکھیں، بڑی گاڑیوں سے دور رہیں اور ہیڈلائٹ آن کردیں تاکہ آپ کی گاڑی دوسروں کو بھی نظر آئے۔
5-برقی آلات کے پلگ کو ساکٹ سے نکال دیں 
بارش کے موسم میں بجلی کی حفاظتی تدابیر میں سے یہ بھی ایک لازمی ہے کہ آپ اپنے گھر میں موجود تمام برقی آلات کو ان پلگ کردیں کیونکہ اس موسم میں وولٹیج کے کبھی کم تو کبھی زیادہ ہونے سے شارٹ سرکٹ کا خدشہ ہوتا ہے۔ 

 

Daily Program

Livesteam thumbnail