مقدس یُوحّنا
یُوحّنا، زبدی کا بیٹا اور یعقوب کا بھائی تھا۔ پیشہ ماہی گیر تھا اور دوسرے شاگردوں کی نسبت دولتمند تھا۔ یہ پطرس کا رشتہ دار اور کاروبار میں حصہ دار بھی تھا۔ یہ یسوع مسیح کا سب سے پیارا اور عزیز شاگرد تھا۔روائت ہے کہ ایک غیر مذہب راہب نے یُوحّنا کو زہریلی شراب پینے پر مجبور کیا پر جب یُوحّنا نے پیالے پر صلیب کا نشان بنایا تو شیطان سانپ کی شکل میں سے اُس سے اُچھل پڑا۔ اِس لئے اِس کا نشان پیالہ اور سانپ ہے۔ اسے اُبلتے ہوئے تیل کے کڑاھے میں ڈالا گیا مگر یہ معجزاتی طور پر بچ گیا۔ بلا آخر اِس کو پتمس کے جزیرہ میں جلا وطن کر دیا گیا۔ یہ واحد شاگرد تھے جو اپنی طبیعی موت مرے۔ اِن کی عید 27 دسمبر کو منائی جاتی ہے۔