مقدس یوسف (محنت کشوں کا مربی)

ہر سال یکم مئی کو مقدس یوسف بڑھئی کی عید منائی جاتی ہے۔ اِس دِن پوری دنیا میں محبت کشوں کا دِن منایا جاتا ہے اِسی مناسبت سے مقدس یوسف کو محنت کشوں کا مربی کہا جاتا ہے۔ مقدس یوسف نے خدا نے منصوبہ ِ نجات کے مطابق بڑی وفادار ی اور ذمہ داری سے بچہ یسوع اور مقدسہ مریم کی حفاظت کی۔ وہ اپنے ہاتھوں کی محبت سے اپنے خاندان کی پرورش کرتے رہے۔ یوسف عبرانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ''خدا اضافہ کرے''۔ عہد عتیق میں یوسف، یعقوب کا بیٹا تھا۔ وہ حسن میں لاثانی تھا اِسی لیے آج بھی اگر کوئی شخص حسین جو جمیل ہو تو اُسے یوسفِ ثانی کہتے ہیں۔ بائبل مقدس میں بارہ اشخاص کو یوسف کا نام دیا گیا ہے۔ جن میں یعقو ب کا بیٹا اپنے حسن و اچھے اخلاق کی بدولت نہایت ہی شہرت کا حامل بن گیا۔ مقدس یوسف جو کہ خداوند یسوع مسیح کا پالنے والا باپ تھا، پیشے کے لحاظ سے بڑھئی تھا اور ناصرت کا رہنے والا تھا۔ مقدس یوسف  ایک نیک، کم گو، راستباز، خدا سے ڈرنے والا شخص تھا۔ اور اپنی انہیں خصوصیات کی بدولت وہ خداوند یسوع مسیح کا پالنے والا باپ، ولی یوسف اور محبت کشوں کا مربی بن گیا۔مقدس یوسف کا تعلق داؤد کی نسل سے تھا۔ وہ مقدسہ مریم کا ہونے والا شوہر تھا۔ جب اُس نے سنا کہ مریم شادی سے پہلے ہی حاملہ ہے تو اُسے چپکے سے چھوڑ دینے کا فیصلہ کیاکیونکہ وہ اُسے رسوا کرنا نہ چاہتا تھا۔ لیکن خدا نے اپنے مقرب فرشتے جبرائیل کے ذریعے یوسف سے ہمکلام ہو کر اُسے ہدایت اور راہنمائی بخشی۔ اے یوسف داؤد کے بیٹے! اپنی بیوی مریم کو اپنے پاس لے آنے سے مت ڈر کیونکہ جو اُس کے اندر پیدا کیا گیا ہے وہ روح القدس سے ہے۔ اور اُس سے بیٹا ہو گا۔ اور تو اُس کا نام یسوع رکھنا۔ کیونکہ وہ اپنی اُمت کو اُن کے گناہوں سے بچائے گا۔۔۔تب یوسف سے نیند سے اُٹھ کر ویسا ہی کیا جیسا خداوند کے فرشتے نے اُس سے فرمایا تھا۔ اور اپنی بیوی کو اپنے پاس لے آیا۔(متی 1:20-24)
مقدس یوسف نے باپ ہونے کے تمام فرائض بخوبی انجام دیئے اور اپنی ساری زندگی خداوند کے احکامات کی پیروی کو اولین ترجیح دی۔ہمیں آج اپنی زندگی میں مقدس یوسف کا نمونہ اپنانا ہے۔تاکہ زندگی میں کامیاب اور خْدا کے منظورِ نظر بن سکیں۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail