مقدس جنو اریوس(نیپلز کے مربی)
مقدس جنو اریوس 275 میں پیدا ہوئے۔ کلیسیا میں یہ دور ایذار سانیوں کا دور تھا۔ آپ بینیو نتو کے بشپ تھے۔آپ کے کچھ شماس اور عامتہ المومنین کو مسیحی ہونے کی وجہ سے قید خانے میں ڈال دیا گیا تھا۔ آپ نے یہ قصد کیا کہ آپ اْن سب کو ملنے کے لیے قید خانے میں جائیں گے اور آپ نے ایسا ہی کیا۔ اس بات کی خبر جب شہنشاہ کو ہوئی تو اْس نے حکم دیا کہ آپ کو اْس کے سامنے حاضر کیا جائے۔ جب آپ لے جائے گئے تو آپ کے ساتھ آپ کے دیگر ساتھی بھی تھے۔ کچھ عرصے کے بعد آپ کو اور ایک جگہ دیگر مسیحیوں کے ساتھ قید میں ڈالاجبکہ دوسرے ہی روز باقی تمام لوگوں کو جنگلی درندوں کے سامنے ڈال دیا گیا۔ تاہم کسی بھی جانور نے اْن کو ضرر نہ پہنچائی۔یہ دیکھ کر سب کہنے لگے کہ یہ تو کوئی جادوئی کمال ہے۔ اس لیے آپ سب کے سر قلم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ قتل کیے جانے کے بعد آپ کے جسد خاکی کو نیپلز لے جایا گیا۔ آپ اْسی شہر کے مربی بھی ہیں۔ آپ ایک معجزے کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہوئے چونکہ آپ کے خون کو محفوظ کیا گیا تھا۔جس کو جب بھی آپ کے جسدِ خاکی کے سر کے پاس رکھا جاتا تھا تو وہ جما ہوا خون مائع خون میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ایسا سال میں کم از کم تین بار ہوتا ہے۔ 19 ستمبر کو آپ کے یوم
یادگار کے موقع پر ماہ مئی کے پہلے اتوار کو جب آپ کے تبرکات نیپلز لائے گئے تھے اْس وقت اور بعد ازایں 16 دسمبر کو جب آپ کی شفاعت کے وسیلے سے اس شہر میں آتش فشاں پہاڑ کے لاوے اْبلنے کے نتیجے میں وقوع پذیر ہونے والی تباہی سے بچ گیا۔ سائنسدان آج بھی اس عقل دنگ کر دینے والے وقوعہ سے حیران ہیں۔
اے خداوند ہمارے خدا!تْو ہماری عقل اور سوچ سے کہیں بڑھ کر کام کرتا ہے۔ جس سے ہمارا ایما ن مضبوط ہوتا ہے۔ بخش دے کہ تیرے مقدسوں کے خون کے وسیلے سے ہم بھی نہ صرف ایمان میں مضبوط رہیں بلکہ اْس کا پرچار بھی کریں۔ آمین
اے مقدس جنواریوس۔۔۔ہمارے واسطے دْعا کر!