مبارک کارلو ایکوٹیس
مبارک کارلو 3 مئی 1991 کو لندن میں اینڈریا ایکوٹیس اور انٹونیا کے ہاں پیدا ہوئے جو کہ امیر اطالوی خاندانوں میں سے تھے۔وہ ایک اوسط درجے کے طالب علم تھے جسے کمپیوٹر سائنس میں دلچسپی تھی۔ اسکول کے بعد کارلو بے گھر اور بے سہارا لوگوں کے لئے رضاکارانہ کام کرتے۔ انہیں فلمیں، کامک ایڈیٹنگ، اور ویڈیو گیمز کھیلنا بھی پسند تھا۔وہ فطرتاً محبت کرنے والے انسا ن تھے۔اْنہوں نے اْس غربت والی زندگی کی حوصلہ افزائی کی اور فرانسسکن جماعت کی تقلید کرنے کی بھی کوشش کی۔سماجی طور پر، ایکوٹیس اپنے دوستوں کے بارے میں فکر مند ہو تے خصوصاًجن کے والدین میں علیحدگی یا طلاق ہو چکی ہوتی۔اگراْن کے سکول میں دو دوستوں کے مابین لڑائی ہو جاتی تو وہ انہیں اسکول کے بعد اپنے گھر بلاتے اْنھیں سمجھاتے او ر اْن کی صلح کرواتے۔
مبارک کارلوضرورت مندوں اور غریبوں کے لئے اس قدر دردِ دل رکھتے کہ ہر روز اپنی دادی سے اْس شخص کے لیے ناشتہ بنانے کو کہتے جو اْن کے گھر کے قریب پارک میں بھیک مانگتا تھا۔ اوراْس بھکاری کو کافی کے لیے اپنی جیب سے کچھ رقم بھی دیتے۔ ایک مرتبہ اْن کے دادا دادی نے اْنھیں اْن کی سالگرہ کے موقع پر کئی مہنگے تحائف اور ویڈیو گیمز دیں۔ اس کے بعد کارلو نے میلان میں کیپوچن فریئرز سے ملاقات کی تاکہ وہ اپنے تحائف اْن بچوں کے لیے عطیہ کریں جن کے پاس کھلونے نہیں تھے۔مبارک کارلو کے گھر ایک برہمن مہاجر ملازم تھا۔ جلد ہی دونوں میں دوستی ہو گئی۔ کارلو اکثر مسیحت کے بارے میں اپنے اْس برہمن دوست سے باتیں کرتے جس سے متاثر ہوکر اْس برہمن نے مسیحت کا بپتسمہ لے لیا۔کارلوکو مقدسین کی زندگیوں میں بہت دلچسپی تھی، خاص طور پرمقدس فرانسس آف اسیسی۔ کارلو کوسفر کرنا بے حد پسند تھا۔اْس نے مختلف ممالک کا دورہ کیا، جبکہ اسیسی کا قصبہ اْس کی پسندیدہ جگہ تھی۔مقدسہ مریم سے والہانہ عقیدت کی بدولت ہر اْس ملک میں زیارت کیلئے گئے جہاں مقدسہ مریم کا ظہور ہوا نیز پاک روزری کا ورد کثرت سے کرتے تھے۔
کارلوکی ماں انٹونیا ایک سیکولر خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ اس لئے کارلو کی پیدائش سے پہلے انہوں نے کبھی پاک ماس میں شرکت نہیں کی تھی۔لیکن اپنے بیٹے کارلو کے ایمان کی بدولت ناصرف والدہ بلکہ والد بھی یسوع پر ایمان لائے۔
کارلو ایک کمپیوٹر جینئس تھے، لیکن ان کے والدین کمپیوٹر کے حوالے سے اتنے ہنر مند نہیں تھے اور اْن کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ اپنے بیٹے کے کمپیوٹر پر پیرنٹل کنٹرول کیسے رکھیں۔اگرچہ وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ان کی موت سے ٹھیک چار سال بعد، اْن کی والدہ، انٹونیا، جس کی عمر 44 سال تھی، نے جڑواں بچوں مشیل اور فرانسسکا کو جنم دیا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اس واقعہ کو اپنے بیٹے کی شفاعت سے منسوب کرتی ہیں۔
جب کارلو محض تین سال کے تھے تو اْن کے نانا، انتونیو سالزانو، انتقال کر گئے۔ اپنی موت سے پہلے، ان کے نانانے جب بیماروں کا ساکرامنٹ لیا تب کارلو وہاں موجود تھے۔ کہا جاتا ہے کہ نانا نے انہیں خواب میں کہا تھا کہ وہ میرے لئے دْعا مانگیں۔ اپنے نانا کی موت کے فوراً بعد، کارلو نے اپنا کوٹ پہن لیا اور اپنی نانی سے چرچ لے جانے کو کہا۔ جب نانی نے پوچھا کہ کیوں چرچ جانا ہے توایکوٹیس نے کہا کہ وہ اپنے ناناکے لیے دعا کرنا چاہتے ہیں۔
جب ایکوٹیس 12 سال کے ہوئے، تو وہ اپنے پیرش، سانتا ماریا سیگریٹا میں ایک کیٹیکسٹ بن گیا۔ کیونکہ اْس وقت اطالوی کیٹیکیٹیکل ڈھانچہ عام طور پر اپنے ساتھیوں کو مذہبی تعلیم فراہم کرنے کے لیے بڑوں کے برعکس، نوجوان ٹیم لیڈرز پر انحصار کرتا تھا۔ ایکوٹس کے پیرش پریسٹ نے اس کے بارے میں کہا کہ:کارلو ایک غیر معمولی نوجوان تھا۔ وہ خدا، اپنے والدین، اپنے ہم جماعتوں کے علاوہ اْن تمام لوگوں سے محبت کرنا چاہتا تھا جو اْس سے کم محبت کرتے تھے۔ وہ خود کو اس قابل بنانا چاہتا تھا تاکہ اپنی کیٹیچزم کلاس کے ساتھ ساتھ اسکول اور کمپیوٹر سائنس میں بھی مزید آگے بڑھ سکے۔
مبارک کارلو نے 16 جون 1998 کوسات سال کی عمر میں میلان کے کانونٹ میں پہلی پاک شراکت حاصل کی۔ وہ پاک یوخرست سے بڑی عقیدت رکھتا تھا۔اس ساکرامنٹ کیلئے اْس کا جذبہ اتنا زیادہ تھا کہ اْس نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ پوری دْنیا سے یوخرستی معجزات کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کیلئے وقف کر دیا۔نوجوان نسل تک مسیحی عقیدے کو منتقل کرنے کے خواہشمند، کارلو نے جو کہ ایک اطالوی ویب ڈیزائنر تھا اْس نے ایک ویب سائٹ بنائی جس میں پوری دنیا سے ہر ایک رپورٹ کردہ اور کیتھولک چرچ کے منظور شدہ یوخرستی معجزات کو شامل کیا۔کارلونے 2004 میں ویب سائٹ کا آغاز کیا اور ڈھائی سال تک اس پر کام کیا، اس منصوبے میں اس کے پورے خاندان نے اْس کا ساتھ دیا تھا۔ اس ویب سائٹ کا افتتاح کارلو کی موت سے صرف چند دن پہلے مقدس فرانسس آف اسیسی کی عید کے روز 4 اکتوبر 2006 کو سنیٹ کارلو برومیو چرچ روم میں کیا گیا۔اپنی ناساز طبعیت کی بدولت کارلو ہسپتال میں داخل تھے اس لئے ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں شامل نہ ہوسکے۔
جب آخری وقت میں ڈاکٹرز کارلو کا علاج کر رہے تھے۔ تواْن سے پوچھا تھا کہ کیا وہ زیادہ تکلیف میں ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بہت سے لوگ مجھ سے بھی زیادہ تکلیف میں مبتلا ہیں۔ اپنی ماں کے لیے اْن کے آخری الفاظ یہ تھے:
ماں ڈرو مت۔ جب یسوع ہمارے لئے انسان بن گیا،موت زندگی کا راستہ بن گئی ہے اور ہمیں اس سے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آؤ ہم ابدی زندگی میں کسی غیر معمولی چیز کا تجربہ کرنے کے لیے خود کو تیار کریں۔
ڈاکٹرز کے مطابق کارلو کو لیوکیمیا یعنی بلڈ کینسر تھا۔ایکوٹیس کوما میں چلے گئے اور 11 اکتوبر کو انھیں برین ڈیڈ قرار دیا گیا۔ ایکوٹس 12 اکتوبر 2006 کو روم میں 15سال کی عمر میں ابدی نیند سو گئے۔
ایکیوٹس کے والدین اْن کی ڈیڈ باڈی کو گھر لے آئے جہاں لوگ چار دن تک کارلو کے آخری دیدار کیلئے آتے رہے۔ ان کے جنازے میں، اجنبیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کارلو کی میموریل ماس میں بہت سے ایسے نوجوانوں شرکت کی جنہوں نے چرچ کو ترک کر دیا تھا۔
یہ ایکٹیس کی آخری خواہش تھی کہ ان کی موت کے بعد انھیں اسیسی میں دفن کیا جائے۔6 اپریل 2019 کو، اْن کی لاش کو ان کی خواہش کے مطابق اسیسی قبرستان میں منتقل کر دیا گیا۔
وہ اپنی خوش مزاجی، کمپیوٹر کی مہارت، اورپاک یوخرست سے گہری عقیدت کے لیے مشہور تھے، جو ان کی زندگی کا بنیادی موضوع بن گیا۔پوپ فرانسس نے 10 اکتوبر 2020 کو ایکوٹس کی 14 ویں برسی سے دو دن پہلے مبارک قرار دیا۔
اْن کی شفاعت سے منسوب ایک معجزہ 2022 میں اْس وقت پیش آیا جب شمالی امریکہ کی والیریا نامی ایک خاتون اپنی موٹر سائیکل سے گرِ گئی تھی اور اسے برین ہیمرج ہو گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کے زندہ رہنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ والیریا کی والدہ Lilliana نے ایکوٹیس کی شفاعت حاصل کرنے کے لیے اْس کی قبر پر اسیسی گئی ۔ اسی دن، والیریا دوبارہ سانس لینے لگی اور اگلے دن اْس کا برین ہیمرج معجزانہ طور پر غائب ہو گیا اور وہ خاتون چلنے کے قابل ہوگئی۔
23 مئی 2024 کو، پوپ فرانسس نے ایکوٹیس کی شفاعت سے منسوب دوسرے معجزے کو تسلیم کیا اور ایکوٹیس کو پہلا ہزار سالہ مقدس بنانے کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے کینونائزیشن کی منظوری دی۔
یاد رہے کارلو ایکویٹس نوجوانوں اور کمپیوٹر پروگرامرز کے Patron saint ہوں گے۔