یومِ مریم آباد بڑی ایمانی عقیدت کے ساتھ منایا گیا

مورخہ  14جنوری 2024 کو یومِ مریم آباد بڑی ایمانی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔مریم آباد پنجاب میں پہلی کیتھولک مسیحی کالونی ہے جس کی بنیاد بیلجیم سے آئے ہوئے کیپوچن مشنریوں نے رکھی۔ 14 جنوری 1893 کا دن ہفتے کا دن تھا اور کیپوچن مشنریوں نے اس نئی جگہ کو مقدسہ مریم کی حفاظت میں دیتے ہوئے اس کا نام مریم آباد رکھا۔مریم آباد کے 131 سال مکمل ہونے پر پیرش مریم آباد کے تمام مومنین شکر گزاری کی اقدس قربانی میں شامل ہوئے جس کی قیادت ریورنڈ فادر طارق جارج ریکٹر آف مریم آباد کی فرمائی۔ دوران ِ وعظ فادر موصوف نے کیپوچن مشنریوں جن میں فادر اینگلبرٹ،فادرلیونز،فادر فلیکس بانیِ مریم آباد اور بردار پال شامل ہیں اْن کی خدمات کو سراہا نیز مریم آباد میں آنے والے پہلے مومنین دتو،سدھو اور رلدو کے خاندان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔سینٹ میریزہائی سکول  کے بچوں نے مریم آباد کی تاریخ کو مومنین کے سامنے ڈرامائی انداز میں پیش کیا۔آخر میں کیک کاٹا گیا اور خوشی کے اس موقع پرمومنین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

Daily Program

Livesteam thumbnail