ہماری مشترکہ انسانیت کسی بھی تقسیم سے زیادہ مضبوط ہے۔ریورنڈ فادر ماریو اینجلو روڈریگس

مورخہ 26 اگست، 2024 کوریورنڈ فادر ماریو اینجلو روڈریگس نے محرم کے 40ویں دن سینٹ پیٹرک ہائی اسکول۔کراچی میں سبیل کا اہتمام کر کے بین المذاہب ہم آہنگی اور ہمدردی کی ایک شاندار مثال قائم کردی۔مہربانی اور ہمدردی کا یہ بے لوث عمل انسانی عظمت اور یکجہتی کا منہ بولتا  ثبوت ہے۔
ریورنڈ فادر ماریو اینجلو روڈریگس نے اس موقع پر کہا کہ آج کے دن ہم اپنے اختلافات سے قطع نظر، ایک انسانی خاندان کے طور پر جمع ہوتے ہیں، یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ ہماری مشترکہ انسانیت کسی بھی تقسیم سے زیادہ مضبوط ہے۔ آئیے ہم  تمام تر رنگ و نسل سے بالاتر ہو کرمحبت، مہربانی  اور ہمدردی پھیلاتے رہیں 

Daily Program

Livesteam thumbnail