کیتھولک انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی اسلام آباد ڈایوسیس میں فنِ موسیقی اور ساز و آواز سیکھنے والے طلبہ وطالبات کے امتحانی پروگرام کا اہتمام

مورخہ 15جون2024کو کیتھولک انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی اسلام آباد ڈایوسیس میں فنِ موسیقی اور ساز و آواز سیکھنے والے طلبہ وطالبات کے امتحانی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد تھے۔ جنہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور دْعا سے ہوا۔جس کے بعد طلبہ و طالبات نے ملکر شکر گزاری کا گیت گایا۔بعد ازاں ساز و آواز کی تربیت حاصل کرنے والے بچوں نے پہلی مرتبہ  خود ساز بجا کر اپنی محنت ہنر اور فن کا مظاہرہ کیا۔جسے تمام شرکا نے بے حد سراہا۔فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے بچوں  کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اْن کے ساتھ ملکر ہارمونییم بجا کر گیت گایا۔ 
اس کے بعد سسٹر مینا ٖ FSP اور ریورنڈ فادر ڈیوڈ انوش نے فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کی راہنمائی میں  ہونے والی اس نشت کو خوب سراہا  اور مستقبل میں اسے جاری و ساری رکھنے کی خواہش  کا اظہار کیا۔تربیت حاصل کرنے والے  طلبہ و طالبات نے بھی اپنے  اپنے تجربات بیان کیے اور بشپ جی کا شکریہ ادا کیا۔ 
 فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی فن کی ایک شکل ہے جس میں آواز اور خاموشی کو ایک وقت میں ایسے ترتیب دیا جاتا ہے کہ اُس سے سُر پیدا ہوتے ہیں جس کا قبضہ براہِ راست روح پر ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ  آج کا نوجوان صلاحیتوں سے عاری نہیں ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں پلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔آخر میں بشپ جی نیتمام ا ساتذہ کی محنت اور والدین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail