پاکستان کے وزیر داخلہ جناب محسن رضا نقوی کی پوپ فرانسس سے ملاقات
مورخہ 3جون2024کوپاکستان کے وزیر داخلہ جناب محسن رضا نقوی نے ویٹی کن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی۔اس موقع پراْن کے ہمراہ ڈاکٹر پال بھٹی بھی موجود تھے۔اس ملاقات کے دوران پاکستان کے وزیر داخلہ جناب محسن رضا نقوی کی جانب سے پوپ فرانسس کو پاکستان میں موجود تمام گرجا گھروں کی کتاب بطور یاد گار پیش کی گئی۔جبکہ پوپ فرانسس کی جانب سے جناب محسن رضا نقوی کو پوپ فرانسس کی لکھی گئی دستاویز”امن اور عالمگیر بھائی چارہ“ بطور تحفہ دی گئی۔اس ملاقات کے اختتام پر جناب محسن رضا نقوی نے پوپ فرانسس کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اْن سے دْعا کرنے کی درخواست بھی کی۔