پاپائے اعظم لیو چہاردہم کے پھیپھڑے کی سرجری کامیاب

 پاپائے اعظم لیو چہاردہم کے پھیپھڑے کی سرجری کامیاب
پاپائے اعظم لیو چہاردہم کے پھیپھڑے کی سرجری کامیاب

 مورخہ 14اکتوبر2026 کو پوپ لیو چہاردہم کے دائیں پھیپھڑے کے نچلے حصے کو نکالنے کے لیے جیمیلی ہسپتال میں سرجری کامیابی سے مکمل ہوئی۔ ویٹی کن پریس آفس کے مطابق آپریشن تقریباً 90 منٹ جاری رہا اور اس دوران کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔ڈاکٹروں کے مطابق سرجری کے دوران نکالے گئے بافتوں کے معائنے سے پھیپھڑوں کے ایڈینوکارسینوما (Lung Adenocarcinoma) کی تشخیص کی تصدیق ہوئی، جس کا شبہ آپریشن سے قبل کیے گئے طبی ٹیسٹوں کی بنیاد پر ظاہر کیا گیا تھا۔
سرجری کے بعد پوپ لیو معمول کے مطابق ہوش میں آگئے اور مختصر طبی نگرانی کے بعد انہیں ہسپتال کے کمرے میں منتقل کر دیا گیا۔ویٹی کن پریس آفس کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید طبی معائنے کیے جائیں گے، جبکہ ہسپتال میں ان کے تقریباً ایک ہفتے قیام کے پہلے سے اعلان کردہ منصوبے میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ آپریشن کے بعد پوپ لیو نے رات کا کھانا کھایا اور اپنے سیکریٹریز اور ویٹی کن کے دیگر عملے کے ساتھ وقت گزارا۔
 

Urdu Survey Popup