فرانسسکن ٹرشری سسٹرز آف لاہورکے 23ویں جنرل الیکشن چیپٹر کا انعقاد

مورخہ5تا 8 جولائی 2026کو عروجِ مریم رینیوول سینٹر، لاہور میں فرانسسکن ٹرشری سسٹرز آف لاہور کے 23ویں جنرل الیکشن چیپٹر کا انعقادہوا۔اس موقع پر فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت اور ریورنڈ فادر کلارنس حیات کو خوش آمدید کہا گیا۔چیپٹر کے مختلف اجلاسوں میں شرکاء نے موجودہ دور کے تقاضوں کی روشنی میں جماعت کے مشن، رہبانہ زندگی،پاسبانی خدمات اور ایمانی تشکیل کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا۔ اس دوران جماعت کی دستاویزات کا مطالعہ، روحانی مکالمہ اور اجتماعی دعا کے ذریعے آئندہ برسوں کے لیے ترجیحات اور حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
  پاک ماس کی مقدس قربانی خدا کی نذر گزارنی گئی، جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت نے جبکہ ریورنڈ فادر کلارنس حیات، اور ریورنڈ فادر امجد یوسف نے معاونت کی۔دورانِ وعظ فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت نے کہا کہ مذہبی زندگی خدا کی محبت، وفاداری اور خدمت کے عہد کی تجدید کا نام ہے۔ انہوں نے سسٹر صاحبات پر زور دیا کہ وہ روح القدس کی رہنمائی میں کلیسیا اور معاشرے کی خدمت کے اپنے مشن کو مزید جوش، حکمت اور وفاداری کے ساتھ جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل چیپٹر صرف نئی قیادت کے انتخاب کا مرحلہ نہیں بلکہ یہ جماعت کے لیے اپنے روحانی سفر، اجتماعی زندگی اور خدمات کا جائزہ لینے اور مستقبل کے لیے خدا کی مرضی دریافت کرنے کا ایک بابرکت موقع بھی ہے۔
سسٹر صاحبات نے فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت اورریورنڈ فادر کلارنس حیات کا ان کی روحانی راہنمائی، دعاؤں اور مسلسل تعاون پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اپنی فرانسسکن روحانیت کے مطابق عاجزی، محبت، خدمت اور انجیل کی گواہی کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔

Daily Program

Livesteam thumbnail