عید الاضحی قربانی کا درس دیتی ہے۔فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد

 مورخہ 16 جون 2024 کوفضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد (بشپ آف روالپنڈی اسلام آباد ڈایوسیس) نے امتِ مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ عید کے پرْ مسرت موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصا ً پاکستان میں بسنے والے مسلمان بہن بھائیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسیحی برادری عید کی خوشی میں شریک ہیں۔بشپ صاحب نے کہا کہ عید الاضحی قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے۔اس لئے خوشیوں کے اِن بابرکت لمحات میں غریب اور مستحق لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ خدا کرے یہ عید تہوار ساری دْنیا اور خاص طور پر ہمارے ملک میں رحمتوں اور برکتوں کا وسیلہ بنے۔