دومینیکن شناخت کا اصل جوہر مسیح میں جڑ پکڑنا ہے۔ریورنڈفادر افتخار مون، او۔پی
مورخہ 24 اکتوبر 2025 کو  سینٹ کیتھرین آف سیِاناکی دومینیکن سسٹرز نے ایک روحانی و فکری سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار کا عنوان   ”عہدِ خدمت: دومینیکن طرزِ زندگی میں خدا کی دعوت کو اپنانا“ تھا۔  اس سیمینار کے تین اہم سیشنز تھے۔ دو ویٹیکن دوم کی تعلیمات پر مبنی اور ایک کارڈینل ریڈکلف کے خیالات پر، جن کا تعلق مشن کی روحانیت سے تھا
سیمینار کی قیادت ریورنڈفادر افتخار مون، او۔پی نے کی، جنہوں نے کارڈینل ٹموتھی ریڈکلف، او۔پی. کی تحریروں سے متاثر ہو کر شرکاء کو گہرے روحانی نکات پر غور و فکر کی دعوت دی۔ اس موقع نے سسٹرز کے لیے روحانی تجدید اور وقف شدہ زندگی کے عہد کی تجدید کا موقع فراہم کیا۔
 ریورنڈفادر افتخار نے اپنے خطاب میں دومینیکن مشن کو خدا کی محبت اور وعدے میں جڑی ایک مقدس کمٹمنٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اطاعت، حلیمی عاجزی اور پاکدامنی کے عہد کسی پابندی کا نام نہیں، بلکہ آزادی کے وہ وعدے ہیں جو انسان کے دل کو خدا کے فضل کے لیے کھول دیتے ہیں اور زندگی میں خوشی کو گہرا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ دومینیکن شناخت کا اصل جوہر مسیح میں جڑ پکڑنا ہے، وہی مسیح جو ہر مذہبی شخص کو امید اور خوشی کا پیغامبر بنا کر بھیجتا ہے۔
 شرکاء نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی دعوت صرف خدمت نہیں، بلکہ دنیا میں خدا کی شفقت کا زندہ مظہر بننے کی گواہی ہے۔
 
Daily Program
 
 
             
     
 
   
  