بلاہٹ خدا کی طرف سے ایک خصوصی دعوت ہے۔فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد
گزشتہ دنوں سینٹ جوزف کیتھیڈرل راولپنڈی میں ڈایوسیس آف اسلام آباد۔راولپنڈی کے ووکیشنل ڈائریکٹر ریورنڈ فادر کامران یونس کی سر پرستی میں یومِ بلاہٹ کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمانِ خصوصی فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد تھے۔اس پروگرام میں اسلام آباد۔راولپنڈی ڈایوسیس کے مختلف پیرشز کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے فرمائی۔
بلاہٹ کے تقدس اور کلیسیا میں اسکی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ بلاہٹ خدا کی طرف سے ایک خصوصی دعوت ہے۔اپنی زندگی کو خدا،اْس کے کلام،کاموں اور اْس کے لوگوں کے لیے وقف کرنے کے لیے کبھی نہ کبھی یہ بلاہٹ ہمارے دلوں پر ضرور دستک دیتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے ہم نا صرف اس آواز کو سنیں بلکہ ہاں میں جواب بھی دیں۔ دینے کی۔یوخرستی عبادت کے بعد اسلام آباد۔راولپنڈی ڈایوسیس کی مختلف مذہبی جماعتوں کے کاہن صاحبان اور سسٹر صاحبات نے اپنی اپنی جماعتوں کے مشن کو بیان کرنے کے لیے مختلف سٹالز لگائے۔ فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے نوجوانوں کے ہمراہ ان تمام سٹالز کا دورہ کیا۔
نوجوانوں نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے سیکھا ہے کہ کاہنانہ اور راہبانہ زندگی ایک پیشہ نہیں بلکہ خدمت ہے۔آخر میں ریورنڈ فادر کامران یونس نے فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد، نوجوانوں اورتمام مذہبی جماعتوں کے تعاون اورشرکت کا شکریہ ادا کیا۔
Daily Program
