آرچ ڈایوسیس آف لاہور کے کاہن صاحبان کیلئے ایک روزہ دْعا کے دن کا انعقاد

مورخہ 11دسمبر2023کورینیول سینٹر یوحنا آباد لاہور میں آرچ ڈایوسیس آف لاہور کے کاہن صاحبان کیلئے ایک روزہ دْعا کے دن کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد اپنے آپ کو روحانی دھیان وگیان اور اعتراف کے ساکرامنٹ کے ذریعے کرسمس کیلئے تیار کرنا تھا۔اس دن کے مقررریورنڈفادر جوزف شہزاد تھے۔جنہوں نے”کاہن بطور امن کا پیامبر“ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ کہانت کوئی عہدہ یا رْتبہ نہیں ہے بلکہ خدمت ہے جس کیلئے ہم خدا کی طرف سے بلائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئیں ہم اْمید کے ساتھ یسوع کے استقبال کے لیے خود کو تیار کریں۔خاص طور پر آمد کے اِن ایام میں اپنے دلوں میں امن کو جگہ دیں تاکہ امن کے بادشاہ اور سلامتی کے رئیس کے حقیقی پیروکار ہوتے ہوئے اْس کے تاکستان میں امن کے پیامبر بنیں۔

اس کے بعد ماک ماس کی اقدس قربانی خد ا کی نذر گزرانی گئی جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے فرمائی۔دورانِ وعظ بشپ صاحب نے کہانت کی عظمت پر بات کی اور بتایا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ خدا نے ہمیں چنا تاکہ خوشخبری کی منادی کر سکیں۔نیز کہا کہ یہ خوبصورت آمد کے ایام ہمیں دعوت دیتے ہیں کہ ہم سارے گلے شکوے بْھلا کر،اپنے دلوں کی پاکیزگی اور روح کی سچائی سے یسوع مسیح کی آمد کے لئے خود کو تیار کریں۔

آخر میں فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے اپنے دست ِ مبارک سے آرچ ڈایوسیس آف لاہور کیلئے آنے والے سال 2024 کے منتخب کردہ موضوع ”خاندانی تربیت کے سال“ کی رونمائی کی۔تما م کاہنوں نے مل کر کیک کاٹا اور یاد گارگروپ فوٹو بھی بنوائی۔

Daily Program

Livesteam thumbnail