کچھ لوگ درختوں کی مانند!

انسانی فطرت ہے کہ وہ تنہا نہیں رہ سکتے۔لیکن وہ سبھی کے ساتھ ایک جیسا رشتہ بھی نہیں رکھتے۔کچھ بے حد قریبی ہوتے ہیں ایسے رشتے خون کے ہوتے ہیں۔جن سے چاہ کر بھی رشتہ نہ ہی توڑا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی اور سے ویسا رشتہ بنایا جاتا ہے۔اور بہت سے رشتے اور تعلقات ہم خود بناتے ہیں۔ان میں ہمارے دوست،احباب شامل ہوتے ہیں۔ہماری زندگی میں لوگ ایک درخت کے تین حصوں کی طرح ہوتے ہیں۔
1۔پتے کی مانند
2۔ شاخ کی مانند
3۔ جڑ کی مانند
پتے کی مانند:
یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کی زندگی میں صرف ایک موسم کے لیے آتے ہیں۔ آپ ان پر انحصار نہیں کر سکتے کیونکہ وہ کمزور ہیں۔ وہ صرف جو چاہتے ہیں لینے آتے ہیں، لیکن ہوا آئی تو چلے جائیں گے۔
آپ کو ایسے لوگوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ جب حالات ٹھیک ہوں گے تو یہ آپ سے محبت کرتے ہیں لیکن جب ہوا آئے گی تو وہ آپ کو چھوڑ دیں گے۔  
شاخ کی مانند:
ایسے لوگ مضبوط تو ہوتے ہیں، لیکن آپ کو ان کے ساتھ بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ جب زندگی مشکل ہوجاتی ہے تو وہ بہت زیادہ وزن نہیں سنبھال پاتے ہیں اورہم سے الگ ہوجاتے ہیں۔ وہ کچھ موسموں میں آپ کے ساتھ رہ سکتے ہیں، لیکن جب مشکل آجائے تو چلے جائیں گے۔
جڑ کی مانند:
یہ لوگ ہماری زندگی میں سب سے اہم ہیں۔ کیونکہ وہ ہمارے ساتھ ہر حال میں ہوتے ہیں۔بظاہر نظر نہیں آتے لیکن ہمیشہ ہمارے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہتے ہیں۔ انہیں اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی موجودہ صورت ِ حال کیا ہے؟ وہ آپ سے اسی طرح پیار کرتے ہیں جیسے پہلے دن کرتے تھے۔اس لئے اگر آپ کی زندگی میں ایسے لوگ ہیں تو اْن کی قدر کریں۔
کیونکہ صرف جڑ مانند لوگ ہی آپ کے ساتھ ہمیشہ رہیں گے چاہے موسم کیسا بھی ہو!

 

Daily Program

Livesteam thumbnail