پاک روزری (خاندانی اتحاد اور مضبوطی کی ضامن)

خاندانی روزی کی عبادت عالمگیر کلیسیا میں صدیوں سے پرانی ہے۔ یہ روایت پاکستانی کلیسیا میں بھی عقیدت سے جاری اور ہماری خاندانی یکتائی اور مضبوط رشتے کی ضامن ہے کیونکہ اس سے خاندانی امن اتفاق،محبت اور برداشت پروان چڑھتی ہے۔ مئی اور اکتوبر کے دو مہینوں میں خاندان پاک روزی کی عبادت پر کلیسیا خاصہ زور دیتی ہے۔ مقدسہ مریم کا پہلا ظہور 13 مئی 1917 کو پرتگال کے چھوٹے سے قصبے فاطمہ میں ہوا،اور چھٹا ظہور جو 13 اکتوبر 1917 کو 70 ہزار لوگوں نے دیکھا،یاد دلاتا ہے کہ مقدسہ مریم اپنے بچوں میں ہر وقت موجود ہے۔ایک مرتبہ ایک پروفیسراپنے فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں لاہور واپسی پر فیصل اباد سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے دْعا شروع کی اور وہ کہتے ہیں کہ  جب میں سلام اے مریم پڑھ رہا تھا تو میرے ذہن میں خیال گزرا کہ مریم آباد کا فاصلہ موٹروے سے بہت دور نہیں ہے۔ کیوں نہ زیارت مقدسہ مریم سے فیضیاب ہوا جائے۔عموما سالانہ زیارت مریم میں بہت سی مشکلات آڑے آتی ہیں اور مقدسہ مریم کی زیارت پر پہنچنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس خیال میں جب میں پہاڑی پر پہنچا تو میں اپنے خیال کے برعکس یہاں عقیدت مندوں کا ہجوم دیکھ کر حیران ہوا۔ عقیدت مند نہ صرف سالانہ زیارت کے لیے بلکہ ہر سال مئی اکتوبر میں اپنے خاندان کے ہمراہ مقدسہ ماں کی زیارت کرنے باقاعدگی سے آتے اور پاک روزری پڑھتے ہیں یہی کیتھولک ایمان کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ جس نے مجھے زیارت مقدسہ مریم کے لیے متحرک کیا کیونکہ پاک روزری کی عبادت مقدسین کی پسندیدہ ترین عبادت بھی ہے۔اور پاک ماں سے روزری کے ذریعے جو بھی مانگو وہ دیتی ہے۔

خاتون فاطمہ کا پاک ظہور 13 مئی  1917 کو تین بچوں لوسیہ،فرینکو اور جسنٹا پر فاطمہ کے مقام پر ہوا۔جس کے بعد مقدسہ مریم جون کے مہینے کی 13 تاریخ تک ان بچوں پر ظاہر ہوتی رہیں۔مقدسہ مریم کاچھٹا ظہور 13 اکتوبر 1917 کو 70 ہزار لوگوں پر ہوا۔پرتگال کے قصبہ میں خاتونِ فاطمہ ہمیں بار بار بتانے آتی رہیں کہ ہمیں بلا ناغہ خاندانی روزی کی عبادت کرنی چاہیے۔ فاطمہ کے گاؤں میں مقدسہ مریم نے تین بچوں پر پیغامات افشاں کیے ان میں سے پہلے دو پیغامات سسٹر لوسیہ نے بتائے سسٹر لوسیہ صرف ان تین بچوں میں سے زندہ تھیں اور 97 برس کی عمر میں 13 فروری 2005 کو وفات پا گئیں۔پہلا پیغام دوزخ کے تصور کو ظاہر کرتا ہے۔ دوسرا پیغام گنہگاروں کو دوزخ سے بچانے اور مقدسہ مریم کے بے داغ دل کی ریاضت کے لیے مندرجہ ذیل دْعا کے متعلق ہے:

اے مہربان یسوع ہمارے گناہ ہمیں بخش،ہمیں دوزخ کی آگ سے بچا۔تمام روحوں کو آسمان کی طرف کھینچ۔ خاص کر اْن کو جو تیرے رحم و کرم کے زیادہ محتاج ہیں۔

یہ دْعا روزری کہ ہر بھید کے بعد پڑھی جاتی ہے۔جبکہ تیسرا پیغام پوپ جان پال دوم کی اجازت سے 26 جون 2000 میں شائع ہوا۔ جو پاپائے اعظم اور دیگر رہنماؤں کے متعلق تھا جب یہ پیغام منظر عام پر آیا تو بہت سے صحافیوں اور نامہ نگاروں نے اسے اس قاتلانہ حملے سے منسوب کیا جو پوپ جان پل دوم پر 13 مئی 1981 کو روم میں ہوا۔مقدس دومنیک نے مقدسہ مریم سے دعا کی کہ وہ شیطانی قوتوں کو مجبور کریں کہ جنہوں نے ایک شخص کو جکڑ رکھا تھا کہ وہ مقدسہ مریم کی ریاضت کے سچ کو عیاں کریں۔ مقدسہ مریم نے ان شیطانی قوتوں کو مجبور کیا کہ وہ سچ بولیں۔ اس لئے ہم یقین رکھتے ہیں کہ جو کوئی روزری  پڑتا ہے وہ دوزخ کی سزا سے محفوظ رہے گا۔کیونکہ مقدسہ مریم اپنے خادموں کے لیے خدا کا فضل اور برکت مانگتی ہے۔ جس کے ذریعے سے وہ خدا سے معافی اور رحم پاتے ہیں۔پوپ لیو تیرویں جو کہ”پاک روزی کا پوپ“ کے لقب سے پکارے جاتے ہیں۔ انہوں نے خاندانی روزی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے فرمایا پاک روزی کی عبادت دعا کرنے کا انتہائی شاندار طریقہ ہے اور ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔یہ عبادت ہماری تمام برائیوں کا علاج اور ہماری تمام برکات کی جڑ ہے۔مقدسہ ماں رحم کی ماں ہے۔ یکم جنوری 2016 کورحم کی ماں کے موضوع پر دھیان و گیان کرتے ہوئے پا پائے  اعظم فرانسس نے روم میں ”سینٹ میری بسلیکا“ کا پاک دروازہ کھولا اور فرمایا کہ جو کوئی رحم کے دروازے سے گزرے گا وہ خدا کے رحم بھرے پیار کو حاصل کر کے ڈر اور خوف کو ختم کرے گا۔ اس لیے    پا پائے  اعظم فرانسس ہمیں پیغام دیتے ہیں کہ ہمیں مقدسہ مریم کو خاتون ِفاطمہ،روزی کی ملکہ کے ساتھ ساتھ رحم کی ماں کی حیثیت سے قبول کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدسہ مریم کے مختلف اوقات میں ظہور اور پیغامات تمام مومنین کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ بلا ناغہ پاک روزری کی عبادت میں شخصی اور خاندانی طور پر حصہ لیں اور اس روزری کی بدولت ہمارے خاندانوں میں اتحاد اور امن قائم رہے۔ 
آپ سبھی کو پاک روزری کی ڈھیروں برکات حاصل ہوں!

Daily Program

Livesteam thumbnail