خاموشی عزت نفس ہے،کمزوری نہیں!

وقار کیا ہے؟ وقاریہ نہیں کہ آپ بحث کریں یا یہ ثابت کریں کہ آپ حق پر ہیں۔بلکہ یہ ہے کہ آپ اپنی خاموشی کو اْس وقت اپنا ہتھیار بنائیں جب گفتگو بے وقوفی کے دائرے میں ہو۔وقار یہ ہے کہ آپ کے پاس کہنے کے لیے الفاظ ہوں لیکن آپ اْنہیں اْن لوگوں پر ضائع نہ کریں جو اْن کی قدر نہیں جانتے۔وقار یہ ہے کہ آپ مضبوطی سے کھڑے رہیں اور خاموشی کے ساتھ اْن لوگوں کو دیکھیں جو بے معنی باتوں سے اپنی برتری ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔وقار یہ ہے کہ آپ یہ سمجھیں کہ عزت بناوٹی الفاظ کے ذریعے فتح حاصل کرنے میں نہیں،بلکہ خاموشی کی عظمت کو برقرار رکھنے میں ہے۔
جیسا کہ حکمت کہتی ہے:”نادانوں کی موجودگی میں خاموشی عزت نفس ہے،کمزوری نہیں“۔اگر آپ وہ دیکھ سکتے ہیں جو دوسرے نہیں دیکھ سکتے،تو اپنے آپ کو وضاحت میں تھکانے کی ضرورت نہیں،کیونکہ بعض ذہن وہی دیکھتے ہیں جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔لہٰذا، اپنے وقار کا انتخاب کریں اور اپنی قدر کے لیے گفتگو کے دروازے محدود کر دیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail