امیدِ امن
یہ ویڈیو ریڈیو ویری تاس ایشیاء اردو سروس کی جانب سے بنائی گئی جو کہ کینڈا میں ہونے واے عالمی ویڈیو مقابلے میں شامل کی گئی اور اس ویڈیو نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اس ویڈیو میں اس بات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو کس قدر نقصان ہوا ہے خاص طور پر ان افراد کو جن کہ گھر والے، عزیز، رشتہ دار اور دوست اس کا نشانہ بنے۔ دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں خاندان اُجڑ چکے ہیں۔ اس کو ختم کرنے کے لئے ایسے کاموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جن سے امن کو تقویت ملے۔ اور ایسے کاموں میں تعلیم سرِفہرست ہے۔ پاکستان کی عوام نے اب تک انتہائی جرت اور حوصلہ مندی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور اس میں پاکستانی افواج اور سکیورٹی
اداروں کا بہت اہم کردار ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ امن و دوستی کہ فراغ کے لئے ریڈیو ویری تاس ایشیاء اردو سروس شروع سے ہی کوشاں رہی ہے اور اپنے اس نیک مشن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اردو سروس کہ اس کارواں میں بہت سے مخلص دوستوں کا ساتھ باعث فخر ہے۔ ہماری خالقِ کائنات سے یہی دعا ہے کہ پوری دنیا اور بالخصوص ہمارے پیارے ملک پاکستان میں امن قائم فرمائے۔ آمین۔