ترکمانستان کے صحرائی علاقے میں شمال کی طرف 30 میٹر گہرا اور 70 میٹر چوڑا ایک بڑا گڑھا ہے جسے‘گیٹ وے ٹو ہیل’کہا جاتا ہے۔ 50 سال گزرنے کے بعد بھی اس گڑھے سے نکلنے والی آگ کو اب تک بجھایا نہیں جاسکا ہے۔اس گڑھے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کوئی قدرتی گڑھا نہیں بلکہ انسانوں کا کارنامہ ہے۔ 1971 میں سابق سوویت یونین کے دور میں گیس ذخائر کی تلاش کے دوران ایک حادثے کی وجہ سے یہ گڑھا وجود میں آیا۔