قدرت نے انسان کو بہت بڑی بڑی نعمتوں سے نوازہ ہے مگر ان نعمتوں کا ادراک ہونا بھی بہت ضروری ہے اس کے بعد ہی انسان اس قابل ہو سکتا ہے کہ وہ ان نعمتوں سے اچھے طریقے سے فائدہ اٹھا سکے انہی نعمتوں میں سے ایک نعمت کنول کا پودا بھی ہے جو کہ اگرچہ کیچڑ میں کھلتا ہے مگر اس کی جڑ سے لے کر پھول تک ہر ہر حصہ طبی فوائد سے بھر پور ہوتا ہے اور اس کا استعمال عام غذا کے طور پر کیا جاتا ہے