تنوری

  • تنوری

    May 16, 2023
    کوئی پچاس برس پہلے دیہاتی گھروں میں توے پر روٹی پکانے کا رواج بہت ہی کم تھا۔ہر گھر میں کم وبیش ایک تنوری ہوتی جو گھر کے صحن میں یا چھت پر ہوتی۔ عام طور پر صبح وشام تنوری میں افراد خانہ کے حساب سے ایک ہی بار روٹیاں پکا لی جاتی تھیں۔جو شام تک تر و تازہ رہتی۔دیسی گندم خراس سے پسوا کر مزے دار غذائیت سے بھر پور آٹا تیار کروایا جاتا۔پھر اس کو بڑی محنت اور جان سے گوندھا جاتا اور بہت اہتمام سے تنوری میں روٹیاں پکائی جاتی