پوپ لیو کی تمام کیتھولک مسیحیوں سے اکتوبر کے مہینہ میں امن کے لیے روزری پڑھنے کی اپیل
مورخہ 24ستمبر2025کوپوپ لیو چہار دہم نے تمام کیتھولک مسیحیوں پر زور دیا کہ وہ اکتوبر کے بابرکت مہینہ میں روزانہ روزری کی عبادت میں شامل ہوں تاکہ خدا سے امن کاتحفہ حاصل کر سکیں۔
پوپ لیو نے کہا کہ دنیا بھر کے کیتھولک مسیحی جنگ زدہ ممالک میں امن کے لیے روزری کی عبادت کرنے کے لیے متحد ہوں، خاص طور پر اکتوبر کے مہینے میں، جسے کلیسیا نے پاک روزری کے نام منسوب کیا ہے۔
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے کہاکہ میں ذاتی طور پر آنے والے مہینے کے ہر دن، خاندانوں، معاشرے اور دنیا میں امن کے لیے روزری کی عبادت میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔
Daily Program
