نوجوان مسیح کو گلے لگائیں اور پاکیزگی کی اپنی بلاہٹ کو قبول کریں۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم


مورخہ 15اگست2026 کوپوپ لیو چہاردہم نے میکسیکو کے شہر مونٹیری میں اس ہفتے کے آخر میں منعقد ہونے والے ”تیسرے قومی یومِ نوجوانان“ میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کو یاد دلایا کہ ہماری زندگی کا مقصد خود کو یسوع مسیح کے ساتھ متحد کرنا اور یوں اُن کی زندگی میں شریک ہو کر اُس پاکیزگی کو حاصل کرنا ہے جس کے لیے ہمیں بلایا گیا ہے۔پوپ لیو نے کہا یہ آپ سب کے لیے ایک خوبصورت موقع ہے کہ آپ اپنے کاہنوں کے ساتھ مل کر ایک دوسرے سے ملاقات کریں۔ یہ ملاقات مسیح کے ساتھ رفاقت سے جنم لیتی  اور دنیا کے سامنے ہماری زندگی کا مقصد ظاہر کرتی ہے: خود کو اُس کے ساتھ متحد کرنا اور یوں اُس کی زندگی میں شریک ہو کر اُس پاکیزگی کو حاصل کرنا جس کے لیے ہمیں بلایا گیا ہے۔
پوپ لیو نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مسیح کے ساتھ چلیں اور پاکیزگی کی آرزو رکھیں۔ اس اجتماع کا موضوع بھی اسی دعوت کی عکاسی کرتا ہے، جس میں خود مسیح فرماتے ہیں:
اور تم بھی گواہی دو گے کیونکہ تم شروع سے میرے ساتھ ہو۔(یوحنا 15:27)
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پوپ لیونے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ان الفاظ کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں۔انہوں نے اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے یاد دلایا کہ صرف مسیح کے ساتھ متحد ہو کر ہی ہم دنیا کو اُس پر ایمان لانے میں مدد دے سکتے ہیں، یہاں تک کہ اُن مسائل کے درمیان بھی جو آپ اپنے اِردگرد تشدد، بے حسی اور زندگی کے مقصد کے فقدان کی صورت میں دیکھتے ہیں۔
آخر میں پوپ لیونے نوجوانوں کو دعوت دی کہ وہ رْکیں، خاموشی کے لیے وقت نکالیں اور غور کریں کہ زندگی میں حقیقتاً کیا چیز قابلِ قدر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح، استادِ اعظم یعنی یسوع المسیح کے ساتھ متحد ہو کر، آپ اُن کے گواہ اور اْمید کی نشانیاں بن سکیں گے۔پوپ لیو چہاردہم نے اپنے پیغام کے اختتام میں نوجوانوں کوہماری خاتونِ گوادالوپے کی مادرانہ آغوش کے سپرد کیا۔

Urdu Survey Popup