محبت سے دھڑکتے ہوئے پوشیدہ دل کی آواز سنیں۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم

مورخہ 11جون 2026کوگران کیناریا میں ہونے والی پاک ماس کے دوران پوپ لیو نے محبت، دْکھ اور فروتنی پر غور و فکر پیش کرتے ہوئے اُن مہاجرین کو یاد کیا جو جزیرے تک پہنچنے کی کوشش میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔
گران کیناریا، جو افریقہ کے مغربی ساحل کے قریب واقع ایک ہسپانوی جزیرہ ہے، اُن مہاجرین کی ایک بڑی منزل ہے جو یورپ میں نئی زندگی کی تلاش میں سفر کرتے ہیں۔
اپنے وعظ میں پوپ لیو نے کہا کہ وہ ”اْن دْکھوں کو یاد کرنا چاہتے ہیں جن کی یہ سرزمین گواہ ہے“ اور حاضرین کو دعوت دی کہ وہ اپنے اُن بھائیوں اور بہنوں کے لیے دْعا کریں جنہوں نے سمندر میں اپنی جانیں گنوا دیں۔پوپ لیو نے اپنے وعظ کے آغاز میں تثنیہ شرع کی کتاب سے حوالے دیا، جس میں خدا کی بنی اسرائیل کے لیے ”غیر مشروط محبت“ کا ذکر ہے۔انہوں نے کہا کہ محبت کرنے کی ہماری اپنی دعوت بھی اسی ”غیر مشروط“ الٰہی محبت میں جڑ پکڑتی ہے۔
اس کے بعد پوپ لیونے یوحنا رسول کے پہلے خط سے لی گئی دوسری تلاوت  پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یوحنا رسول کے الفاظ میں یہ دعوت پوشیدہ ہے کہ ہم ”دکھ اْٹھانے والوں کو ماں جیسی شفقت کے ساتھ گلے لگائیں۔تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ہماری ہمدردی صرف مادی امداد تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ ضرورت مند افراد کی ”روحانی، فکری اور جسمانی ترقی“کے لیے بھی عملی کوششوں کا سبب بننی چاہیے۔
 اپنے وعظ کے اختتام پر پوپ لیو نے قلبِ مسیح کی ایک نمایاں خصوصیت یعنی ”فروتنی“ پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ آج بہت سے لوگ ”شور مچانے والی، ہر جگہ موجود اور بے چین”میں“کے ہنگامے میں گم ہو چکے ہیں“ اور اسی وجہ سے اُن کے پاس وہ خاموشی نہیں رہی جو انہیں اپنے اندر ”محبت سے دھڑکتے ہوئے پوشیدہ دل“ کی آواز سننے کے قابل بنا سکے۔
پوپ لیو نے کہا کہ یسوع ہمیں اِس کا حل بتاتا ہے۔وہ کہتا ہے کہ ہمیں تکبر کے اُن بلند چبوتروں سے نیچے اْترنا ہوگا جو ہمیں ایک دوسرے سے جدا کرتے ہیں، اور اُس فروتنی کو اختیار کرنا ہوگا جو ہمیں ایک بناتی ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail