روح القدس ایسا خزانہ نہیں جسے چھپا کر رکھا جائے، بلکہ وہ روشنی ہے جسے ہر روز چمکنے دیا جائے۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم


مورخہ 26اگست 2026کو پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے  سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں اٹلی سے آنے والے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے حال ہی میں استحکام کا ساکرامنٹ حاصل کرنے والے نوجوانوں سے کہ پیارے نوجوانو! استحکام کے ساکرامنٹ میں آپ نے سب سے خوبصورت تحفہ، یعنی روح القدس، حاصل کیا ہے۔ یہ ایسا خزانہ نہیں جسے چھپا کر رکھا جائے، بلکہ یہ ایسی روشنی ہے جسے آپ کو ہر روز چمکانا ہے۔“
پوپ لیونے اس موقع پر یاد دلایا کہ کلیسیا اس ہفتے دو عظیم مقدسین، مقدس آگسٹین اور مقدسہ مونیکا کی عید مناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایمان کی ایسی مثال ہیں جو مسیحیوں کو ”انجیل کی سچائی کی مخلصانہ اور پُرجوش تلاش“ کی ترغیب دے سکتی ہے، تاکہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں خوشی کے ساتھ اس سچائی کی گواہی دے سکیں۔
پوپ لیو نے نوجوانوں، بیمار افراد اور نو بیاہتا جوڑوں کو بھی خوش آمدید کہا اور بتایا کہ مقدس آگسٹین اور مقدسہ مونیکا دنیا میں خاندانی رشتے کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے، جبکہ اب ”آسمان پر جلال کی ایک ہی منزل کے ذریعے متحد ہیں۔“
آخر میں پوپ لیو نے کہا کہ خدا کرے ان دونوں مقدسین کی مثال آپ میں سے ہر ایک کو انجیل کی سچائی کی مخلصانہ اور پُرجوش تلاش کے لیے تحریک دے، تاکہ آپ اپنی روزمرہ زندگی میں خوشی کے ساتھ اس سچائی کی گواہی دے سکیں۔

Urdu Survey Popup