کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیراہتمام "مسلم مسیحی تعلقات کے فروغ "کے عنوان پر سینٹ انتھنی ہائی سکول و کالج لاہور میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔

   مورخہ8 نومبر 2019 کو کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیراہتمام   "مسلم مسیحی تعلقات کے فروغ "کے عنوان پر سینٹ انتھنی ہائی سکول و کالج لاہور میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔
جس میں کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء، کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا محمد عاصم مخدوم،منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین الدین قادری،دیگر علماء اور فادر صاحبان نے شرکت کی۔ 
کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے چودہ سو سال قبل والے مسلم مسیحی تعلقات کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں تربیت کے عمل کو جاری رکھنا ہے یہی چیزیں معاشرے کو مضبوط بناتی اور خاندانوں کو قریب لاتی ہیں۔ ماضی میں ایک دوسرے مذاہب کو قریب لانے کی باتیں درسی کتب میں شامل تھیں لیکن آج ان باتوں کو نصاب سے نکال دیا گیا ہے۔
مگر ہم اپنے مسیحی بچوں کو بائبل مقدس کی تعلیمات دیتے ہوئے سکھاتے ہیں کہ پیار، محبت،امن،اتحاد اور حلیم بن کر معاشرے میں اچھے اقدار کو پروان چڑھائیں۔
مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ مکالمے کے ذریعے مذاہب کے مابین دوریاں ختم کی جاسکتی ہیں۔بین المذاہب مکالمہ اور رواداری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔اور تمام مذاہب کی اہمیت کے حوالے سے نئی نسل کو آگاہ کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail