غونزاخی

غونزاخی قبائلی ضلع باجوڑ کی ایک میٹھی روایتی خوراک ہے۔ غونزاخی باجوڑ کا ایک انتہائی قدیم اور روایتی میٹھا ہے۔ شادی کے موقع پر دلہن کارٹن بھر بھر کر یہ مٹھائی اپنے سسرال لے جاتی ہے اور شادی والے گھر میں یہی غونزاخی مہمانوں کو چائے کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔
 دلہن شادی کے بعد جب میکے آتی ہے تو واپسی پر وہ دوبارہ اپنے ساتھ سسرال غونزاخی لے کر جاتی ہے اور پھر اس کے سسرال والے اس غونزاخی کو سب سے پہلے اپنے محلے والوں اور پھر رشتہ داروں میں بانٹتے ہیں تاکہ سب جان جائیں کہ ان کی بہو غونزاخی لے کر آئی ہے۔
چینی،تیل اور نشاستے/آٹے سے بنا روایتی پشتون میٹھا،خاص طور پر اْن کے لیے بنایا جاتا ہے۔جو کوئی بیرون ملک یا دْور کہیں سفر کر رہا ہو۔افغانستان کے لوگ اسے کھجور کہتے ہیں۔ یہ مزیدار پیسٹری ہلکے خمیر والے آٹے سے بنائی جاتی ہے، جسے چینی کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے، تیل میں کیریملائز کیا جاتا ہے اور آٹے، خمیر اور نمک کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔ آٹے کو ہلکے سے دبانے اور کھجور کے بیج کی شکل اختیار کرنے کے بعد اسے ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے۔ یہ مشہور افغان میٹھا تازہ پھلوں اور گری دار میوے کے ساتھ دیگر روایتی افغان میٹھے پکوانوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ غونزاخی ایک مقبول ترین افغان ڈیزرٹ ہے جو خاص تہوار کے موقعوں کے لیے بنائی جاتی ہے۔غونزاخی کے علاوہ باجوڑ کی دلہن پکے ہوئے چاول، کڑاہی گوشت، چکن، گھر کے تندور میں پکی روٹیاں، مونگ پھلی، حلوہ، پھل اور سسرالیوں کے لیے کپڑے بھی لے کر جاتی ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail