رہٹ بیل دوڑ
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں بہت سارے کھیل کھیلے جاتے ہیں، جن میں مخہ نمائش، رہٹ بیل دوڑ اور دیگر شامل ہیں۔صوابی کے علاقے کالوخان میں رہٹ بیل دوڑ مقابلے، جنھیں مقامی زبان میں جلسہ کہتے ہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 70، 80 سال سے صوابی میں کھیلا جا رہا ہے، جب کہ پنجاب میں اس کھیل کو دھاندوں کا شوق کہتے ہیں۔
رہٹ بیل دوڑ کا مختلف گاؤں میں ایک مہینے میں ایک جلسہ منعقد کیا جاتا ہے اور اس کھیل میں ہر بیل استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے مخصوص بیل ہوتا ہے، جس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ روپے تک ہوتی ہے۔صوابی میں قدیم زمانے میں بیلوں کی مدد سے کنوؤں سے پانی نکالا جاتا تھا۔آج کے جدید دور میں اس مقصد کے لیے ٹریکٹر اور دوسری مشینیں استعمال کی جاتی ہیں۔
مقابلے کے دوران رہٹ پر بیل آٹھ منٹ تک دوڑتا ہے اور ایک کمیٹی مقابلے کے قوانین پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہوتی ہے۔بیل کو دوڑانے کے لیے ڈول بجایا جاتا ہے۔ ’دوسری کوئی آواز ہوتی ہے نہ اشارہ۔ نہ کوئی بیل کو مار سکتا ہے۔مقررہ آٹھ منٹ میں جو بیل زیادہ چکر لگاتا ہے وہ جیت جاتا ہے، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بھی ہوتی ہے۔
کھیل رہٹ (بیل دوڑ) میں حصہ لینے والے بیلوں کی قیمت ایک کروڑ روپے تک جا پہنچتی ہے۔