ملک ریاض حسین -پاکستانی بل گیٹس
ملک ریاض حسین چئیرمین بحریہ ٹاون کون ہے یہ شاید کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں۔مگر انکی کامیابی کا راز جاننا اور سمجھنا شاید ضروری نہ سہی مگر بہت سے لوگوں کی کامیابی کے لیے شاید ضروری ہے۔ملک ریاض ہمیشہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔
صومالی قزاقوں سے پاکستانیو کو چھڑانے کے لیے تاوان کی ادائیگی ہو یا شمالی علاقہ جات میں آنے والے زلزلے یا پنجاب سندہ میں آنے والے سیلاب شمالی وزیرستان میں ہونے والے آپریشن کے متاثرین ہرجگہ سب سے پہلے سب سے زیادہ امداد کا اعلان کرنے والے کوئی اور نہیں ملک ریاض ہوتے ہیں -
اس وجہ سے ہی انکو بہت سارے اعزازات سے بھی دنیا نوازتی ہے اور انکے اپنے ملک میں ان پر بے جا تنقید بھی کی جاتی ہے جسے حال ہی میں انکو ایشیا کا بل گیٹس کا خطاب ملا کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ اعزاز انکو انکی بے پناہ دولت کی وجہ سے دیا گیا مگر درحقیقت انکو یہ اعزاز بل گیٹس کی طرح انسانیت کے لیے انکی بے پناہ خدمات پر دیا گیا شاید لوگ یہ بات نہیں جانتے کے پاکستان میں تین ہزار سے زائد لوگ ایسے ہیں جنکی ماہانہ آمدنی ایک کروڑ سے زیادہ ہے اور چار سو سے زیادہ افراد ارب اور کھرب پتی ہیں جن میں سے110۰ نمبر پر ملک ریاض کا نام آتا ہے مگر وہ تمام افراد چئیریٹی کے کاموں سے بہت دور ہیں کوئی ان میں سیاست کا کھلاڑی ہے اور کوئی عیاشی کا۔ملک ریاض چئیرٹی کے کھلاڑی بنے تو ان پر کچھ انکے مخالفین تنقید کرتے ہیں کہ یہ عوام کا پیسا ہے۔ اگر عوام خود انکے پاس جاکر لائنوں میں لگ لگ کر بحریہ ٹاون کے پلاٹس خریدتی ہے تو اس میں ملک ریاض کا کیا قصور ہے؟
ملک ریاض کی کامیابیوں کے پیچھے شاید یا یقینا ایک بہت پرانا اور آزمودہ نسخہ ہے۔کہ جو آدمی خداکے بندوں پر مہربانی کرے خدا اس پر اپنی مہربانی اور خزانے کے دروازے کھول دیتا ہے اور ملک ریاض کو جاننے والے اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگ یا باقائدہ اخبارات اور میڈیا دیکھنے والے لوگ اس بات کی گواہی دیں گے کہ جب بھی پاکستانیو پر کوئی آزمائش کی گھڑی آئی ملک ریاض سب سے پہلے لوگوں کی مدد کو آئے۔کیونکہ ملک ریاض کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کسی کو کبھی بھی انکار کردیتے ہیں مگر خدا کے نام پر پھیلے ہاتھ کو انکار نہیں کرتے اور شاید یہ انکی کامیابی کا سب سے بڑا راز ہے-