مقدس یوجین دی میزنوڈ

آپ اپنی ماں باپ کے بڑے بیٹے تھے۔ آپ کی والدہ ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتی تھی اور خاصی تعلیم یافتہ تھی۔ آپ کے والد بھی اچھے تعلیم یافتہ شخص تھے البتہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ کی ابتدائی زندگی گھریلو پریشانیوں اور ناانصافیوں کا شکار رہی۔ آپ ابھی آٹھ برس کے ہی تھے تو فرانسیسی انقلاب کی وجہ سے آپ اپنے خاندان کے ساتھ اٹلی چلے گئے۔ گیارہ برس تک آپ ایک شہر سے دوسرے شہر جاتے رہے۔ اس عرصہ میں آپ نے اطالوی اور جرمن زبان سیکھ لی تاہم آپ نے اپنی تعلیم وینس میں ایک مقامی کا ہن سے پائی۔ایک بار آپ امیر گھرانے کے نوجوان کے ساتھ ایسے گھل مل گئے کہ کچھ عرصے کے لیے بے راہ روی کا شکار بھی ہو گئے۔جب فرانسیسی انقلاب ختم ہوا تو آپ کی والدہ واپس چلی گئیں جبکہ آپ کے والد اٹلی میں ہی مقیم رہے۔ سن 1802میں جائیداد حاصل کرنے کی غرض سے آپ بھی فرانس چلے آئے۔ اسی عرصے کے دوران آپ نے کوشش کی کہ آپ کے والدین اکٹھے زندگی بسر کریں تاہم ایسا نہ ہوسکا بلکہ دونوں میں اختلافات کی وجہ سے طلاق ہو گئی۔ ایک لمبے عرصے تک آپ دنیاوی زندگی اور انسانی زندگی کی کشمکش میں رہے۔ 1805 میں اپنے مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ قیدیوں کی خدمت کرنا شروع کر دی۔ 1807 میں آپ پاک جمعہ کے دن خداوند کی صلیب کے نیچے تھے تو اس وقت آپ کو ایک بھرپور روحانی تجربہ ہوا۔ آپ پیرس کی ایک سیمنری میں داخل ہوئے اور 29 برس کی عمر میں 1811 میں کاہن بنے۔ آپ کو جلد ہی بڑے عہدوں کی پیشکش کی گئی لیکن آپ نے ایک چھوٹے سے علاقے میں غریبوں کے درمیان کام کرنے اور انجیل کی بشارت کو فروغ دینے کو ترجیح دی۔آپ بیماروں، نوجوانوں اور قیدیوں میں بڑی جاں فشانی سے خدمت کرتے رہے۔ آپ کے کام کو دیکھ کر آپ کے ساتھ نہ صرف کاہن بلکہ عامتہ المومنین میں شامل ہوتے رہے رفتہ رفتہ یہ ایک جماعت کی شکل اختیار کر گئی۔17 فروری 1826 کو پاپائے اعظم لیو باروھویں نے آپ کو اجازت دی کہ آپ   ”فدائن بیداغ مریم“کی جماعت کی بنیاد ڈالیں۔ بے شک آپ صرف یہ چاہتے تھے کہ محض مبشر کی زندگی بسر کریں تاہم 24 دسمبر 1837 میں آپ کو بشپ مقرر کیا۔ آپ نے تیس پیرشیز قائم کیے، پچاس کے قریب گرجا گھر تعمیر کروائے، ضعیف کاہنوں کی تیمارداری کی، کلیسیائیں نظم و ضبط کو فروغ دیا، نوجوانوں کی مذہبی تعلیم پر زور دیا اور 33 مذہبی جماعتوں کو اپنی ڈایوسیس میں کام کرنے کی دعوت دی۔ آپ حکومت وقت کی ناجائز پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔ آپ نے مقدسہ مریم کے بیداغ حمل میں لیے جانے کے عقیدے کے بارے میں بے شمار کام کیا۔آپ کی تحریروں کی تعداد 25 کے لگ بھگ ہے۔ آپ کی حیات میں ہی آپ کی جماعت دنیا کے دوسرے ملکوں میں کام کرنے لگی۔ آپ کی جماعت کے تقریبا پانچ ہزار سے زیادہ مشنری 66 ممالک میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ 21 مئی 1861 میں کینسر کے عارضے کے باعث وفات پا گئے۔75 برس کے بعد جب آپ کی قبر کو کھولا گیا تو آپ کا جسدِ خاکی ویسے کا ویسا ہی تھا۔ پاپا ئے اعظم ششم نے 19 اکتوبر 1975 میں آپ کو مبارک قرار دیا جبکہ پاپائے اعظم جان پال دوم نے 3 دسمبر 1995 میں آپ کو مقدس ہونے کا درجہ دے دیا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail