مقدس یعقوب(رسولوں میں پہلا شہید)

مقدس یعقوب کی پیدائش بیت صیداکے علاقے گلیل میں ہوئی اور پیشے کے لحاظ سے آپ مچھرے تھے۔آپ یوحنا انجیل نویس کے بھائی ہیں۔ ایک دن جب آپ اپنے والد اور بھائی کے ساتھ مچھلی کا شکار کر رہے تھے تو خداوند یسوع نے آپ کوا پنے شاگرد ہونے کے لیے بلایا۔ اس قدر جوشیلے شاگرد تھے کہ آپ کو خداوند نے”فرزندِتْند“ کا لقب دیا۔ آپ کو یہ شرف حاصل ہے کہ عظیم موقعوں پر آپ خداوند یسوع مسیح کے ساتھ تھے۔ جن میں پطرس کی ساس کی شفا، یایئر کی بیٹی کا زندہ کیا جانا، تبدیلیِ صورت اور گتسمنی باغ کے واقعات شامل ہیں۔ کلام مقدس کے مطابق آپ ہی کی والدہ خداوند کے پاس درخواست لے کر گئی کہ آپ اور آپ کا بھائی آنے والی بادشاہی میں اعلی عہدہ اور مقام پائیں۔ ایسے میں جب خداوند نے دْکھوں کاپیالہ پینے کو کہا تو آپ نے ہاں میں جواب دیا۔جب رسول مختلف جگہوں پر تبلیغ کے لیے روانہ ہوئے تو آپ نے ا سپین میں منادی کا عزم کیا۔ رسولوں کے اعمال کے مطابق آپ رسولوں میں شہید ہونے والے پہلے رسول ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ آپ کی شہادت کے بعد آپ کا جسد خاکی معجزانہ طور پر فرشتوں کے ذریعے اْٹھایا گیا اور ایک بحری کشتی میں اْتار دیا گیا یہ کشتی بغیر کسی ملاح کے  اسپین جا پہنچی اور وہاں ایک بڑی چٹان نے اس کو گھیرے میں لے لیا۔ آپ اسپین کے مربی اور وہیں پر کومپوسٹیلا کی زیارت گاہ کے لیے مشہور ہیں۔ خداوند یسوع مسیح کے شاگرد حلفائی کے بیٹے سے آپ کو فرق کرنے کے لیے آپ کو یعقوب اکبر کا خطاب دیا جاتا ہے۔
اے خْداوند خْداا!تْو نے اپنی حکمت سے ایسا انتظام کیا کہ ابتدا سے لے کر اب تک تیرے بیٹے کا نام ہر جگہ پہنچ جائے۔بخش دے کہ رسولوں کے نقش قدم پر چل کر اور انہی سے ہدایت پا کر ہم بھی منادی کے کاموں میں موثر طور پر حصہ لیں۔آمین

Daily Program

Livesteam thumbnail