مقدس کیسمیر(پولینڈ کا شہزادہ)

آپ 5اکتوبر1458کو پولینڈ میں پیدا ہوئے۔آپ کے تیرہ بہن بھائی تھے۔آپ کے والد پولینڈ کے بادشاہ تھے۔دنیاوی طور پر سب کچھ ہونے کے باوجود آپ شروع ہی سے سادگی پسند اور دنیاوی چیزوں سے کنارہ کشی اختیار کرتے تھے۔آپ کو مقدسہ مریم سے بہت زیادہ روحانی لگاؤ تھا اور اْن کی عقیدت میں شاعری کرتے تھے۔جب ہنگری میں بادشاہ اور لوگوں کے درمیان اختلافات ہوئے تو آپ کو ہنگری کا تخت سنبھالنے کی دعوت ملی۔اپنے والد کی مرضی کو پورا کرنے کیلئے آپ 20ہزار مردوں کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے وہاں پہنچے۔تاہم یہ جان کر کہ اختلاف مٹ گئے ہیں آپ انتہائی شادمانی کے ساتھ واپس لوٹ آئے۔اس دوران آپ کو اس حقیقت کا علم ہواکہ حاکم ِ وقت پر بے جا الزامات تھے۔کچھ عرصے بعد جب ایک بار پھر آپ کو حکومت کرنے کی دعوت ملی تو آپ نے صاف انکار کر دیا۔اب آپ نے مصمم ارادہ کر لیا کہ آپ اپنی باقی ماندہ زندگی دْعا،ریاضت اور تجردّ میں گزاریں گے۔تاہم آپ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہو کر 1484کو26برس کی عمر میں وفات پا گئے۔
اے قادرِ مطلق خدا!تیری خدمت کرنے سے نہ صرف خوشی بلکہ ابدی زندگی حاصل ہوتی ہے۔ہمیں فضل بخش تاکہ ہم بھی تیری خدمت کرتے رہیں۔آمین

Daily Program

Livesteam thumbnail