مقدس لوقا (انجیل نویس)

عالمگیر کلیسیاء 18اکتوبر کو بڑی عقیدت سے مقدس لوقا کی عید مناتی ہے۔ مقدس مرقس کی انجیل کے بعد تیسری انجیل کا مصنف مقدس لوقا ہے۔ یہ انجیل غیر قوموں کے لیے لکھی گئی۔ مقدس لوقا، مقدس پولوس رسول کا شاگرد تھا۔ نئے عہد نامے کی قدیم ترین فہرست کے مطابق تیسری انجیل اور اعمال کی کتا ب کا مصنف مقدس لوقا ہے۔ مقدس لوقا  انطاکیہ کا رہنے والا تھا۔ اُس کی مادری زبان یونانی تھی۔ وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مہذب شخص تھا۔ وہ ایک ڈاکٹر تھا۔ مقدس لوقا  اپنے دور کے یونانیوں کی طرح بحث و مباحثہ، شعر و شاعری اور فنونِ لطیفہ میں دلچسپی رکھتا تھا۔ اپنی انجیل میں وہ رد کیے گئے لوگوں کو نمونہ کے طور پر پیش کرتا ہے۔ مقدس لوقا اعلان کرتا ہے کہ اُس نے خوشخبری کی تاریخ کی خوب تحقیق کی ہے تاکہ معتبر بیان لکھ سکے۔ اُس نے انجیل کی تاریخ کے تمام بنیادی حقائق کے بارے میں بڑی دیانتداری، سنجیدگی اور محنت سے معلومات جمع کیں۔مقدس لوقا نے شادی نہیں کی تھی۔ وہ  84برس کی عمر میں طبعی موت خالقِ حقیقی سے جا ملا۔ 

Daily Program

Livesteam thumbnail