مقدس انسلم (معلمِ کلیسیا)

 مقدس انسلم شمالی اٹلی کے شہر آؤستا میں پیدا ہوئے۔ آپ کا رجحان شروع ہی سے راہبانہ زندگی کی طرف تھا۔ تاہم آپ کے والد چاہتے تھے کہ آپ ایک ماہر فوجی بنیں۔ اس بات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے آپ ابھی منصوبہ جات ہی باندھ رہے تھے کہ آپ نے خود ہی دْعا مانگی کہ آپ بیمار پڑ جائیں اور ایسا ہی ہوا۔لیکن پھر بھی آپ اپنی خواہش پوری نہ کرسکے۔ کچھ عرصے کے بعد آپ نارمنڈی کے مقام بیک کے ایک راہب خانے میں داخل ہوئے جہاں آپ مختلف مذہبی رتبوں پر فائز رہے۔
سن 1093میں روزوں کے ایام کے دوران آپ کو کینٹبری کا بشپ بنا دیا گیا۔ آپ نے برطانیہ کا بار بار تبلیغی دورہ کیا اور مسیح کا پیغام سناتے رہے۔جب آپ نے شہنشاہ ولیم روفس کو بد کاریوں سے روکا اور اْسے راہ راست پر لانے کی کوشش کی تو وہ آپ کا جانی دشمن بن گیا۔
سن 1097تا1098 تک آپ نے روم کا سفر کیا اور کچھ عرصہ کلابریا کہ راہب خانے میں گزارا اور وہیں پر آپ نے تجسم کے بھید پر بہت کچھ لکھا۔ اِسی سال آپ نے باری کی مجلس کی قیادت بھی کی۔سن1100 میں شہنشاہ ولیم کی وفات کے بعدآپ دوبارہ روم چلے گئے۔ آپ اپنی اعلی تعلیمی قابلیت کی وجہ سے نہایت مشہور ہیں۔آپ کی تحریروں نے علم ِفلسفہ اور علم ِالہیات پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ خدا کے وجود پر آپ کے دلائل بہت اہمیت رکھتے ہیں اور آج تک ہمارے ایمان کی مضبوطی کا باعث ہیں۔سن1106میں آپ نے برطانیہ واپس آئے اور 1109میں وفات پائی۔ آپ کی عید 21اپریل کو منائی جاتی ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail