انسان کے دل میں اگر خدمتِ خلق کا جذبہ ہو تو وسائل کی کمی اس کے آگے نہیں آسکتی انسان

انسان کے دل میں اگر خدمتِ خلق کا جذبہ ہو تو وسائل کی کمی اس کے آگے نہیں آسکتی انسان کا عزم اگر پختہ ہو تو اپنے راستے تلاش کر ہی لیتا ہے 
حاجی فاضل حسین  ایک رکشہ ڈرائیور ہے۔جس نے اپنے رکشہ کو ایک چھوٹی سی ایمبولینس بنا رکھا ہے۔جو کسی بھی زخمی، ایمرجنسی کی صورت میں یا بیمار کو ہسپتال پہنچانے کے کام آتا ہے۔اور یہ کام بالکْل فری کیا جاتا ہے۔اس رکشہ میں ابتدائی طبی امداد کا سامان بھی رکھا  ہوا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر کسی کی مدد کر سکیں۔حاجی فاضل حسین نے اپنے رکشے میں چندہ باکس بھی بنا رکھا ہے جہاں مخیر حضرات ان کی مالی مدد کرتے ہیں۔ ان پیسوں سے  وہ غریب اور نادار لوگوں کے کفن دفن کا انتظام کرتے ہیں۔
حاجی فاضل حسین کا کہنا ہے کہ رکشہ اْن کی آمد ن کا واحد ذریعہ ہے مگر وہ روزی روٹی کمانے کے ساتھ ساتھ رب کو راضی کرنے اور خدمتِ خلق کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ مجھے وسائل کی کمی کا سامنا ضرور ہے لیکن میں پْر امید ہوں  اور مستقبل میں اس کام کو جاری رکھوں گا۔ 
  
 

Daily Program

Livesteam thumbnail