چیلنجز اور رکاوٹوں کے باوجود علیزہ عارف اسسٹنٹ کمشنر بن گئیں۔

ناظرین بڑے فخر کے ساتھ آپ کو بتاتے ہیں کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی مسیحی بیٹی علیزہ عارف نے سی۔ایس۔ایس کا امتحان پاس کر کے اسسٹنٹ کمشنر کا عہدہ حاصل کیا ہے۔علیزہ عارف نے اپنا ابتدائی تعلیمی سفر کیتھیڈرل سکول سے شروع کیا۔ میٹرک کے امتحانات میں A+ کے ساتھ پہلا نمبر حاصل کیا۔ اس کے بعد میں نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ کنیئرڈ کالج سے فرسٹ ڈویژن کے ساتھ مکمل کی۔اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی میں بزنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بیچلرز کے لیے داخلہ لیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔علیزہ عارف نے اپنا سی ایس ایس کا سفر 3 سال پہلے شروع کیا تھا۔سی۔ایس۔ایس کی اپنی پہلی کوشش میں ناکام رہیں لیکن اس کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور دوبارہ سی ایس ایس اسپیشل امتحان 2023 میں پیپر دئیے۔جس میں نا صرف کامیاب ہوئیں بلکہ سب سے اہم گروپ (پی۔اے۔ایس)میں مختص ہوئیں۔اور آخر کار اسسٹنٹ کمشنر بن گئیں۔
علیزہ عارف کا اسسٹنٹ کمشنر بننے کا سفر اگرچہ بہت سے چیلنجز اور رکاوٹوں سے بھرا ہوا تھا۔لیکن ان سب کے باوجود اْن کی محنت،لگن اور خدا پر بھروسہ کی بدولت آج وہ اس عہدے پر فائز ہیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail