پونٹیفیکل مشنری سوسائٹی کی ٹیم بچوں کوخدا کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
مورخہ 8 جون 2024 کوریورنڈ فادرافضل گلفام کی قیادت میں پونٹیفیکل مشن سوسائٹی کی ٹیم نے گڈ شیفرڈ پیرش، کراچی کے زیر انتظام سینٹ ٹریسا کیتھولک چرچ، کراچی کا دورہ کیا۔ جہاں ریورنڈ فادر آصف سلیم اور سنڈے سکول کے اساتذہ اور بچوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پروگرام کا آغاز دعا، خوشخبری کے گیت اورکلامِ مقدس کی تلاوت سے ہوا۔
ریورنڈ فادرافضل گلفام نے پی ایم ایس ٹیم کا تعارف کرایا اور مشن کی اہمیت اور ہولی چائلڈ ہڈ سوسائٹی سمیت چار کیتھولک سوسائٹیز کے کردار کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سوسائٹیز پوپ فرانسس کی رہنمائی میں کام کرتی ہیں اورخدا کی خدمت کے لیے وقف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب کا مقصد محبت، بیداری، اور یسوع کے مشن کے پیغام کو پھیلانا ہے۔اوراپنی زندگیوں میں دعا اور روح القدس کی اہمیت کو اْجاگر کرنا ہے۔ ریورنڈ فادرافضل گلفام نے بچوں کو مسیح کی محبت کے سفیر بننے اور خدا کی محبت کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانے کی ترغیب دی
ٹیم نے سنڈے اسکول کے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں انعاما ت بھی دئیے۔