ملکہ فرشتگان پیرش بھائی پھیرومیں کیتھولک مسیحی تعلیم کے سکول کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک ماہ کے سمر کیمپ کا انعقاد
مورخہ 15 جون تا13جولائی 2025کو ملکہ فرشتگان پیرش بھائی پھیرو کے زیرِاہتمام کیتھولک مسیحی تعلیم کے سکول کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک ماہ کے سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ریورنڈ فادر قیصر فیروز کی قیادت میں اور اساتذہ کے تعاون سے مختلف سرگرمیاں ترتیب دی گئیں۔جن میں روزمرہ کی دْعائیں،بائبیل پڑھنا،آرٹس اینڈ کرافٹ،ایکشن سونگز، سٹوری ٹیلنگ،ڈرائینگ کمپیٹیشن اور مطا لعاتی دورے شامل ہیں۔
13جولائی 2025کو سمر کیمپ کی تکمیل کے موقع پر مسٹر ذائم (ایس۔ڈی۔او) نے بحثیت مہمانِ خصوصی تقسیمِ اسناد کی تقریب میں شرکت فرمائی۔
جناب ذائم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آ ج سے 15/20سال قبل میں بھی ایسے ہی سنڈے سکول میں شرکت کیا کرتا تھا اور آج میں بحثیت SDO آپ سب کے سامنے کھڑا ہوں۔ایمانی تربیت اور شخصیت کی تعمیر کا یہ وقت بہت اہم ہے۔
ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے کہا کہ اس پیرش میں پہلی بار ایک مہینے کا سمر کیمپ ترتیب دیا گیا ہے۔تاکہ گرمیوں کی چھٹیوں کو بچوں کے لیے زیادہ سے زیادہ با مقصد بنایا جا ئے۔ کیونکہ موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں میں سیکھنے کا عمل متاثر ہوتا ہے اور گلی محلوں میں آوارہ گرد ی کی وجہ سے بچے بگڑ جاتے ہیں۔
اس سمر کیمپ کا مقصد بچوں کو محفوظ اور سیکھنے والا ماحول فراہم کرنا ہے۔ ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے کہا کہ یہ صرف 35طلبہ و طالبات نہیں بلکہ 35خواب ہیں اور 35کہانیاں ہیں جنھیں مکمل ہونا ہے۔آج کے یہ بچے کل کے کامیاب لیڈر ہیں ۔علاوہ ازیں مسٹر رفیق پراچا،مسٹر فرانسس غوری،ریورنڈ فادر روبنسن اور ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے اپنے دستِ مبارک سے بچوں کو سرٹیفیک سے نوازہ نیز بچوں اور اْن کے والدین کو مبارک باد پیش کی۔
Daily Program
