فوقیت مآب کارڈینل لوئس انٹونیو تاگلے عظیم زیارتِ اْمید کے موقع پر مقدسہ حنہ باسیلیکا میں پاک ماس کی قیادت کریں گے۔
مورخہ 27 تا 30 نومبر پینانگ، ملائیشیا میں منعقد ہونے والی”اْمید کی عظیم زیارت“کے سلسلے میں، فوقیت مآب کارڈینل لوئس انٹونیو تاگلے پرو پریفیکٹ برائے بشارتی انجمن 29 نومبر کو بوکِت مرتاجم میں واقع مقدسہ حنہ کے مائنر باسیلیکا میں پاک ماس میں خصوصی شمولیت کریں گے۔
یہ پاک ماس اور آسٹریلیا کے فادر روب گالیا کا کنسرٹ دونوں باسیلیکاکے احاطے میں منعقد ہوں گے اورصرف یہی دو ایسے پروگرام ہیں جس میں عام عوام کو شمولیت کی اجازت ہوگی۔
یہ پاک ماس ملائیشیا اور خطے بھر سے بڑی تعداد میں زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرے گی، جو دْعا، غور و فکر اور اْمید کے ساتھ جمع ہوں گے۔
سینٹ این کی باسیلیکا ملائیشیا کا قدیم ترین زیارت گاہوں میں سے ایک بوکِت مرتاجم میں واقع، جسے اب باقاعدہ طور پر”مائنر باسیلیکا“کا درجہ دے دیا گیا ہے، ملائیشیا کے قدیم ترین اور اہم ترین زیارت مراکز میں سے ایک ہے۔
اس کی ابتدا 1840 کی دہائی میں ہوئی، جب پیرس کی مشنری تنظیم (MEP) کے فرانسیسی مشنریوں نے شہر کے دامن میں رہنے والے تارکینِ وطن کسانوں کے لیے ایک چھوٹا سا چیپل تعمیر کیا۔
مقدسہ مریم کی والدہ، مقدسہ حنہ سے عقیدت چینی اور بھارتی کیتھولک خاندانوں میں گہری جڑیں پکڑ گئی، جو شفا، گھریلو زندگی، اولاد، حفاظت اور مشکل گھڑی میں شکرگزاری کے لیے اُن کی شفاعت طلب کرتے تھے۔
ہر سال 26 جولائی کو مقدسہ حنہ کی عیدکے موقع پر ہزاروں زائرین بوکِت مرتاجم آتے ہیں اور یہ خاموش سا قصبہ ایک روحانی مرکز میں بدل جاتا ہے۔نو روزہ نووینہ، شفا کے اجتماعات اور جلوسوں کے دوران ملائیشیا اور پڑوسی ممالک سنگاپور، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور دیگر علاقوں سے مومنین آتے ہیں۔
بہت سے زائرین اپنی منتیں پوری کرنے، شکر ادا کرنے یا ذاتی آزمائشوں میں قوت پانے کے لیے آتے ہیں۔ باسیلیکا کا وسیع احاطہ، پرانا چرچ، اور انیسویں صدی کا تاریخی چیپل دْعاؤں، مختلف زبانوں، روایات اور نسلوں کی حسین رنگا رنگی سے بھر جاتا ہے۔
تعمیراتی پس منظر
اس مقام پر پہلا مستقل چرچ 1888 میں تعمیر ہوا۔اس کے بعد 1958 میں بڑا”اولڈ چرچ“مکمل ہوا۔موجودہ باسیلیکا کمپلیکس 2000 کی دہائی کے اوائل میں اس لیے بنایا گیا کہ بڑے پیمانے پر آنے والے زائرین کی تعداد کو سمیٹ سکے۔
2019 میں ویٹیکن نے مقدسہ حنہ چرچ کے تاریخی ورثے، مشنری بنیادوں اور ملائیشین کیتھولک برادری کے لیے اس کی دیرپا روحانی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے”مائنر بایسیلیکا“کا درجہ دیا۔
ایشیائی کلیسیا کے لیے ایک اہم لمحہ”اْمیدکی عظیم زیارت“ایسے وقت ہو رہی ہے جو ایشیا کی کیتھولک کلیسیا کے لیے نہایت اہم ہے۔یہ اجتماع ایشیا بھر سے بشپ صاحبان، کاہنانہ برادری، مذہبی علماء، ڈیکن اور دیگررہنماؤں کو چار روزہ غور و خوض، مکالمے اور جشن کے لیے پینانگ میں جمع کرے گا۔فیڈریشن آف ایشین بشپ کانفرنسز کے دفتر برائے ایونجیلائزیشن (FABC-OE) کی جانب سے منظم اس زیارت کا مقصد یہ ہے کہ کلیسیا اپنی شناخت کے وفادار رہتے ہوئے ایشیا کی ثقافتی اور روحانی تنوع کے ساتھ مؤثر طور پر ہم آہنگ ہونے کے نئے راستے تلاش کرے۔
مشترکہ مکالمے اور اجتماعی حکمت کے تبادلے کے ذریعے یہ اجتماع ایشیا میں کلیسیا کے لیے ایک مستقبل بین وژن مرتب کرنا چاہتا ہے۔
فوقیت مآب کارڈینل لوئس انٹونیو تاگلے کا اس تاریخی اجتماع کے لیے ایک علامتی لنگر ہے۔ملائیشیا کی کلیسیا کی گہری جڑوں کو اس براعظم کی نئی اْمیدوں اور وحدت کی طرف بڑھتے سفر سے جوڑتے ہوئے۔
نشریات
پاک ماس اور کنسرٹ کی لائیو نشریات ریڈیو ویریتاس ایشیا کے فیس بک اور یوٹیوب پلیٹ فارمز (@VeritasAsia) پر 29 نومبر شام 5:30 بجے سے شروع ہوں گی۔