فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اپنے دستِ مبارک سے ”کیتھولک ایمانی عقائد“کے عنوان سے نئی کتاب کی رونمائی کی۔

فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اپنے دستِ مبارک سے   ”کیتھولک ایمانی عقائد“کے عنوان سے نئی کتاب کی رونمائی کی۔
فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اپنے دستِ مبارک سے ”کیتھولک ایمانی عقائد“کے عنوان سے نئی کتاب کی رونمائی کی۔

مورخہ 25 جون 2026 کوکیتھولک یوتھ سنٹر ایوبیہ میں فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اپنے دستِ مبارک سے   ”کیتھولک ایمانی عقائد“کے عنوان سے نئی کتاب کی رونمائی کی۔
یہ کتاب کیتھولک کیٹی کیٹیکل سنٹر اسلام آباد کی پیشکش اور ترتیب ہے، جسے آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کے اس وژن کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں ایمانی تعلیم و تشکیل اور مومنین کی روحانی نشوونما کو مزید مضبوط بنانا ہے۔اس کتاب کی تدوین کیتھولک کیٹی کیٹیکل سنٹر اسلام آباد کے ڈائریکٹر جناب فریاد فرانسس نے کی ہے۔ 
فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کلیسیا کی ذمہ داری صرف انجیل کی منادی کرنا ہی نہیں بلکہ مومنین کو اپنے ایمان میں مضبوط اور پختہ بنانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”کیتھولک ایمانی عقائد“ کی اشاعت اسی مقصد کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو مومنین کو کلیسیا کی تعلیمات سے بہتر طور پر روشناس کروائے گی۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ یہ کتاب ایمانی تشکیل اور روحانی نشوونما میں ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوگی 
کیتھولک کیٹی کیٹیکل سنٹر اسلام آباد کے ڈائریکٹر مسٹر فریاد فرانسس نے کہا کہ یہ کتاب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کے اس وژن کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے جس کے تحت پاکستان میں ایمانی تعلیم کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے مختلف ڈائیوسیس سے تعلق رکھنے والے کاہنوں، مذہبی شخصیات اوررماہرینِ الہیات کے علمی مضامین کو یکجا کرکے ایک جامع اور مستند کتاب مرتب کی گئی ہے، جو کیتھولک ایمان کے بنیادی عقائد کو آسان اور منظم انداز میں پیش کرتی ہے۔