فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد، کا امام بارگاہ، اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت

فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد، کا امام بارگاہ، اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت
فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد، کا امام بارگاہ، اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت

مورخہ 11فروری 2026کو راولپنڈی۔اسلام آباد ڈایوسیس کے بشپ فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد، نے  اسلام آباد میں واقع ایک امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت، مذہبی اقدار اور معاشرتی ہم آہنگی کے خلاف گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔
فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا کسی بھی مذہب یا معاشرے کی تعلیمات کے منافی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے گہری یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دکھ اور آزمائش کی گھڑی میں مسیحی برادری متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عبادت گاہوں پر حملہ دراصل بین المذاہب ہم آہنگی اور قیامِ امن کی کوششوں کو ناکام کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ایسے عناصر معاشرے میں نفرت اور تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ صبر، اتحاد اور باہمی احترام کا مظاہرہ کرے اور نفرت کے بجائے امن، رواداری اور برداشت کے پیغام کو فروغ دیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail