سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل اسلام آباد میں سلائی سکل سنٹر کی پہلی گریجویشن تقریب کا انعقاد
گزشتہ دنوں کیتھولک انسٹی ٹیوٹ، سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل پیرش، لال کرتی، راولپنڈی میں کاریتاس پاکستان اسلام آباد-راولپنڈی (CPIR) کی جانب سے سلائی سکل سنٹر کی پہلی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا، جو کہ
Building Livelihood Through Entrepreneur for Sustainable Economic Development پروجیکٹ کے تحت تھا۔جس کا مقصدخواتین کو معاشی استحکام کی طرف بااختیار بنانا ہے۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد تھے۔ تقریب میں چار اسکل سینٹرز میں تربیت یافتہ88 خواتین شرکت کی۔
تقریب کا آغاز دْعا سے ہوا جس کے بعد، پروگرام آفیسر جناب نعیم عارف کھوکھر نے اس پراجیکٹ کا ایک جائزہ پیش کیا اور شرکاء کی زندگیوں میں دیکھی گئی مثبت تبدیلی پر روشنی ڈالی۔
ہر تربیتی مرکزسے ایک ایک نمائندے نے باقی تمام ممبران کی نمائندگی کرتے ہوئے اسکل ڈیلپمنٹ مرکز میں سیکھنے کے سفر کو بیان کیا۔ مزید برآں، تمام مراکز نے اپنے عملی کام کی نمائش کی، جو ان کی تخلیقی صلاحیتوں، سیکھنے کے نتائج اور عزم کو ظاہر کرتی ہے۔چاروں مراکز کی طرف سے فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد، ہر متعلقہ چرچ کے پیرش پریسٹ اور ایگزیکٹو سیکرٹری جناب کامران ستار کو ہاتھ سے تیار کردہ تحائف پیش کیے۔
فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار ہیں جومستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانا کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔بشپ جی نے اساتذہ کے عزم کی تعریف کی اور لگن کو سراہا نیز سکل حاصل کرنے والی خواتین کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔آخر میں شرکاء کو ان کے متعلقہ کورسز کی کامیابی پر اسناددیں گئیں۔
Daily Program
