سینٹ جان پال دوئم پیرش اقبال ٹاؤن میں یوتھ فارمیشن کے حوالے سے ایک روزہ ٹرئینگ کا انعقاد
مورخہ13 اپریل 2024 کو سینٹ جان پال دوئم پیرش اقبال ٹاؤن میں فارمیشن آف یوتھ ڈسٹرکٹ ہارمنی فورمزکے نام سے ایک روزہ ما سٹر ٹرئینگ کا انعقاد کیا گیا۔یہ فارمیشن ٹریئنگ ڈایوسیزن ڈائریکٹر ریورنڈفادر اعظم صدیق (او۔ایف۔ایم۔کیپ)کی راہنمائی میں ہوئی۔جس میں راولپنڈی اسلام آباد ڈایوسیس کے مختلف پیرش کے نوجوان اور منا دصاحبان نے شرکت کی۔اس پروگرام میں تین موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ جن میں مسیحی روحانیت، بین الکلیسیائی مذہبی اتحاد (ایکومینزم)، بین المذہب مکالمہ و ہم آہنگی شامل تھے۔ ر یورنڈفادر میسم الیاس (او۔ایف۔ایم۔کیپ) نیمسیحی روحانیتپر بات کی اور بتایا کہ انجیل مقدس میں روحانیت ایمان ہے۔ا یمان خدا اور انسان کے مابین ایک تعلق ہے۔نیز اِس تعلق کے لیے پاکیزگی پہلا قدم ہے۔
مس غزل عامر اورمس صباء اسلم نے بین الکلیسیائی مذہبی اتحاد (ایکومینزم) پر بات کی۔جس میں اِنہوں نے بین الکلیسیائی مذہبی اتحاد کی تا ریخ، کلیسیاکا الگ ہونا، انجیل مقدس میں بین الکلیسیائی مذہبی اتحاد کیوں ضروری ہے؟اورتمام کلیسیاؤں کو بین الکلیسیائی مذہبی اتحاد کے تحت ایک خدا اورایک چرواہے کی ایک ہی کلیسیابننے کی دعوت دی۔
ریورنڈفادر اعظم صدیق نے بین المذہب مکالمہ و ہم آہنگی پر جامع بات کرتے ہوئے شاندار انداز سے بتایاکہ ایک خدا کو ماننے والے مذاہب جن میں یہودیت،مسیحیت اور اسلام شامل ہیں نیز 4000 مختلف مذاہب جو کہ پوری دنیامیں بستے ہیں اِن میں انسانیت کے مذہب کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔تمام مذ اہب امن،صلح اور سلامتی کا درس دیتے ہیں۔کلیسیائی اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی (انٹرفیتھ اورانٹرافیتھ) میں فرق اور اہمیت بیان کی۔فادر موصوف نے بتایا کہ مکالمہ کیاہے؟اِس کی اقسام، مکالمہ بر ائے زندگی،مکالمہ برائے عمل، مکالمہ برائے مذہبی تجربہ، مکالمہ برائے تبادلہ علمِ الہایات کے بارے میں بات کی۔
پروگرام آخر میں شرکاء نے سوالوت پوچھے جس کے تسلی بخش جواب دیے گئے۔