سندھ کرسچن فیملی لاز بل 2026 پرفضیلت مآب آرچ بشپ جوزف ارشد اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید سے ملاقات
گزشتہ دنوں فضیلت مآب بشپ داکٹر جوزف ارشد نے سندھ کرسچن فیملی لاز بل 2026 کے سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید سے ملاقات کی، جس میں سندھ کرسچن فیملی لاز بل 2026 پر باہمی مشاورت کی گئی۔ملاقات کے دوران مجوزہ بل، اس کے قانون سازی کے عمل اور مسیحی برادری سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بشپ جی نے مختلف مسیحی فرقوں کی جانب سے سامنے آنے والے تحفظات اور ان کے حل کے لیے مسلسل مشاورت اور مکالمہ کی اہمیت پر زور دیا۔فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے سندھ کرسچن فیملی لاز بل 2026 کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختلف آرا اور تحفظات کو سامنے رکھتے ہوئے مزید مشاورت ضروری ہے، تاکہ تمام متعلقہ پہلوؤں پر غور کیا جا سکے۔ملاقات میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کی کیتھولک بشپ کانفرنس مجوزہ بل کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ اس حوالے سے سفارشات فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ٹراواس کی جانب سے پیش کیے جانے کی توقع ہے۔
