ریورنڈ فادر مشتاق پیارا خداوند میں ابدی نیند سو گئے۔

یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ بتائی جاتی ہے کہ مورخہ 16اگست2025 کوسیالکوٹ، ساہووالہ میں ایک افسوسناک ٹرین حادثہ میں ریورنڈ فادر مشتاق پیارا خداوند میں ابدی نیند سو گئے۔مورخہ 17اگست2025کو ریورنڈ فادر مشتاق پیارا کو اْن کے آبائی گاوں نارووال میں سپرد خاک کردیا گیا۔جبکہ20اگست2025  سیکرڈہارٹ کیتھڈرل لاہور میں مرحوم فادر کے لیے میموریل ماس  ادا کی گئی۔ جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے جبکہ معاونت ریورنڈ فادرآصف سردار،وکر جنرل آف لاہور آرچ ڈایوسیس  اورریورنڈ فادر اکرم جاوید نے فرمائی۔ 
بشپ جی نے دورانِ وعظ ریورنڈ فادر مشتاق پیارا کی تمام تر خدمات اور کاہنانہ زندگی کے لیے خدا کا شکر ادا کیا۔انہوں نے مرحوم فادر کو خراجِ تحسین پیش کیا اور سوگوار خاندان اور کلیسیا کو تسلی دی اورکہا کہ ریورنڈ فادر مشتاق پیارا ایک تابعدار،حلیم اور سادہ کاہن تھے۔انکے جنازہ پر بے شمار مومنین کی شرکت اس بات کا منہ بولتا ثبوت تھی کہ وہ اپنی کلیسیاکو بہت پیار کرتے تھے اور کلیسیا بھی اْن سے بہت پیار کرتی تھی۔انہوں نے ہر روز وفاداری کے ساتھ اپنی صلیب کو اْٹھایا۔انہوں نے مزید کہا کہ یسوع کا بلاوہ موت کا بلاوہ ہے اور اسی میں ہمیشہ کی زندگی ہے۔ ریورنڈ فادر مشتاق پیارا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail