حیدرآباد ڈایوسیس میں مقدس فرانسس آف اسیسی جوبلی سال کا افتتاح۔

حیدرآباد ڈایوسیس میں مقدس فرانسس آف اسیسی جوبلی سال کا افتتاح۔
حیدرآباد ڈایوسیس میں مقدس فرانسس آف اسیسی جوبلی سال کا افتتاح۔

مورخہ 7 فروری 2026 کو عزت مآب بشپ سیمسن شکردین نے سینٹ میریز سکول ہال، حیدرآباد میں مقدس فرانسس آف اسیسی کے جوبلی سال کا افتتاح کیا۔اس موقع پر نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی  پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔یہ پروگرام نیشنل یوتھ کمیشن پاکستان (کیتھولک بشپز کانفرنس پاکستان) کے زیر اہتمام جبکہ ڈائیوسیزن یوتھ کمیشن حیدرآباد کے تعاون سے منعقد ہوا۔
عزت مآب بشپ سیمسن شکر دین نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کلیسیا اور معاشرے کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے جوبلی سال کو روحانی تجدید، خدمت اور عہدِ نو کا سال قرار دیا۔ عزت مآب بشپ سیمسن شکر دین کی رہنمائی میں مقدس فرانسس آف اسیسی کی امن کی دْعا ملکر پڑھی گئی نیز امن، خوشحالی اور ملک و قوم کی بہتری کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
پروگرام میں حیدرآباد، سانگھڑ، سکھر اور نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔  جہاں نوجوانوں کی رہنمائی اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دی گئی۔پروگرام کے اہم موضوعات میں کیریئر گائیڈنس، سینٹ فرانسس آف اسیسی کو نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کے طور پر پیش کرنا، یوتھ لیڈرشپ اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا شامل تھے۔اس پروگرام کا موضوع ”نوجوان تبدیلی کے معمار“ تھا۔ 

Daily Program

Livesteam thumbnail