آرچ بشپ فلٹن شین مبارک قرار، الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے انجیل کی منادی کا مشن اجاگر

آرچ بشپ فلٹن شین مبارک قرار
آرچ بشپ فلٹن شین مبارک قرار

مورخہ 24 ستمبر 2026 کو امریکی آرچ بشپ فلٹن جے شین کو امریکی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئس میں یوخرستی عبادت کے دوران مبارک قرار دے دیا گیا۔اس عبادت میں تقریباً 50 ہزار افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر کارڈینل لوئس انتونیو تاگلے نے پاپائے اعظم لیو چہاردہم کے نمائندے کے طور پرپاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی۔دورانِ وعظ انہوں نے پوپ لیو چہاردہم کی جانب سے آرچ بشپ فلٹن شین کے مبارک قرار دئیے جانے پر تمام مومنین کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے آرچ بشپ فلٹن شین کی زندگی کے دو نمایاں پہلوؤں، یعنی انجیل کی منادی اور مشنری چرواہے کی حیثیت سے ان کی خدمت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرچ بشپ فلٹن شین کی زندگی مسیح کے ساتھ رفاقت اور غریبوں، کمزوروں اور نظر انداز کیے جانے والے لوگوں کے ساتھ قربت میں گزری۔پوپ لیو چہاردہم نے اس سے ایک روز قبل مومنین سے خطاب کرتے ہوئے آرچ بشپ شین کی میڈیا کے ذریعے انجیل کی منادی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آرچ بشپ شین کو ماڈرن مشنریز اور ڈیجیٹل بشارت کا خوبصورت نمونہ قرار دیا۔
آرچ بشپ شین 1895 میں پیدا ہوئے اور دسمبر 1979 میں وفات پائی۔ 2012 میں پوپ بینیڈکٹ شانزدہم نے ان کی بہادری پر مبنی مسیحی زندگی کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں Venerable قرار دیا، جبکہ 2019 میں پوپ فرانسس نے ان کی شفاعت سے منسوب ایک معجزے کی منظوری دی، جس کے بعد انہیں مبارک قرار دیا گیا۔آرچ بشپ فلٹن جے شین اب مبارک آرچ بشپ فلٹن جے شین کے نام سے جانے جائیں گے اور وہ امریکہ میں پیدا ہونے والے پہلے بشپ ہیں جنہیں مبارک قرار دیا گیا ہے۔ وہ مشنریز اور الیکٹرونک میڈیا بالخصوص سگنس کیتھولک میڈیا کے مربی بھی ہیں۔ 

Daily Program

Livesteam thumbnail
Urdu Survey Popup