آرچ بشپ سائمن پو ہ کا مقامی برادریوں کے لیے زبانی بائبل ترجمہ کی جانب اہم قدم

مورخہ 28نومبر2025کوزیارتِ اْمید کے دوسرے دن فضیلت مآب آرچ بشپ سائمن پوہ نے مقامی برادریوں کیلئے زْبانی بائیبل ترجمہ کی کاوشوں کو سراہا اور مزید آگے بڑھانے کی نصیحت کی۔ اجلاس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ بائبل کو مقامی”دل کی زبانوں“میں خصوصاً اُن قوموں میں جہاں تحریری روایت کمزور ہے، کیسے زیادہ آسانی سے پہنچایا جا سکتا ہے۔
کیکیوچی کے آرچ بشپ سائمن پوہ نے بتایا کہ سراواک جنوب مشرقی ایشیا کے لسانی طور پر سب سے پیچیدہ مسیحی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔سراواک میں 50 فیصد سے زیادہ مسیحی آبادی ہے، جن میں بڑی تعداد مقامی دیہی برادریوں کی ہے۔
آرچ بشپ پو کے مطابق صرف سراواک میں تقریباً 30 زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اگرچہ انگریزی، چینی اور بہاسا ملا ئیشیاہماری قومی زبانیں ہیں، مگر کئی دیہاتوں کی مادری بولیاں اب تک صرف زبانی ہیں۔ ہماری تمام قوموں کے پاس تحریری یا آڈیو بائبل موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں محدود وسائل نے مشنری مترجمین کے کام کو سست رکھا۔ جدید آلات نے اگرچہ گزشتہ تین دہائیوں میں ترجمے کی رفتار بڑھائی ہے، لیکن بہت سے بزرگ آج بھی اپنی دل کی زبان میں خدا کا کلام سننے سے محروم ہیں۔روایتی ترجمہ دہائیوں لیتا ہے۔ کچھ بزرگ اپنی زبان میں کبھی بائبل نہ سْن سکیں۔ FCBH کا زبانی بائبل ترجمہ ہمارے لیے اْمید کا لمحہ ہے۔
آڈیو بائبل — زبانی ثقافتوں کے لیے نیا دروازہ
OBT روایتی تحریری ترجمہ کی بجائے صحیح، کمیونٹی سے منظور شدہ، زبانی ریکارڈنگ فراہم کرتا ہے، جو اُن ثقافتوں کے لیے موزوں ہے جہاں شرحِ خواندگی کم ہے۔
اجلاس میں شرکاء کو Proclaimer آڈیو بائبل ڈیوائس سے بھی روشناس کرایا گیا۔یہ سولر پاورڈ اور ہاتھ سے چلنے والا آلہ ہے جو طویل گھروں (Longhouses) تک خدا کا کلام پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کئی بزرگ نسلیں پڑھ نہیں سکتیں لیکن آڈیو بائبل کے ذریعے وہ اب اپنی ہی دل کی زبان میں یسوع کی آواز سن سکتے ہیں۔
ہر مقامی زبان میں کم از کم ایک انجیل
آرچ بشپ پو کے مطابق OBT کا ہدف یہ ہے کہ سراواک کی ہر مقامی زبان میں کم از کم ایک انجیل ریکارڈ کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد سادہ ہے۔ خدا کا کلام اُن زبانوں میں دینا جو ہمارے دیہاتوں اور دور دراز کی بستیوں میں بولی جاتی ہیں، خاص کر اُن کے لیے جنہوں نے ایمان کو آزمائشوں کے باوجود نسلوں تک محفوظ رکھا۔
انہوں نے 23 فروری 2020 کو Bau Bible Launching کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ملائیشیائی بائبل ایجنسیوں نے مل کر پرنٹ اور آڈیو دونوں صورتوں میں بائبل جاری کی۔اْس دن کلیسیامتحد تھی،کیتھولک، پروٹسٹنٹ، ایوینجیلکل، دیہاتی، کسان، شہری، حتیٰ کہ سیاستدان بھی،سب خوش تھے کہ بائبل پہلی بار ان کی دل کی زبان میں دستیاب ہوئی۔
ڈیجیٹل رسائی نے خدمت کو وسعت دی
FCBH کے نیشنل کوآرڈینیٹر سیلن ویراپن نے بتایا کہ اب دیہی علاقوں میں بھی اسمارٹ فون عام ہیں۔ اس لیے لوگ آڈیو بائیبل براہِ راست اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے عالمی حقائق بتائے:
دنیا میں 7,100 سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔
 عالمی آبادی کا 70% بنیادی طور پر زبانی ثقافت رکھتا ہے۔
دنیا کے تقریباً آدھے لوگ بامقصد سطح پر پڑھ نہیں سکتے۔
کوالالمپور FCBH کے سربراہ ڈیوڈ یاپ نے کہا کہ کوئی ایک ادارہ یہ مشن اکیلا مکمل نہیں کر سکتا، مگر بڑھتے ہوئے تعاون نے رفتار تیز کردی ہے۔ ہمارا ہدف یہ ہے کہ 2033 تک ہر ضرورت مند زبان میں خدا کا کلام ریکارڈ ہو کر مفت دستیاب ہو۔
انہوں نے مقدس پولوس رسول کے خط رومیوں کا حوالہ دیا:
”ایمان سُننے سے پیدا ہوتا ہے“۔
کلیسیائی رہنماؤں کے مطابق، سراواک کے اندرونی علاقوں میں لوگ نسلوں سے بولی جانے والی زبانوں میں پہلی بار خدا کا کلام سن رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بہت سے دور دراز علاقوں  جیسے صبا میں جہاں بجلی یا انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، آڈیو بائیبل نے حقیقی تبدیلی لائی ہے۔
صبا کے ایک دیہی چرچ میں Proclaimer کے استعمال سے مومنین کی تعداد پانچ گنا بڑھ گئی۔
 2033 ہر زبان تک خدا کا کلام پہنچانے کا ہدف
FCBH کا عزم ہے کہ 2033 تک ہر ضرورت مند زبان میں خدا کے کلام کی ریکارڈنگ تیار کر کے اسے مفت فراہم کیا جائے۔
یہ خدمت نہ صرف مقامی کلیسیاؤں کے لیے بلکہ ایشیا کی زبانی ثقافتوں کے لیے اْمید کی ایک بڑی علامت بن رہی ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail