28 نئے سوئس گارڈز کے حلف اْٹھانے کے بعد، پوپ لیو نے سوئس گارڈ زکی خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا
مورخہ 6مئی 2026کوپاپائے اعظم لیو چہاردہم نے سوئس گارڈز کے نئے بھرتی ہونے والوں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور ان کی خدمات کیلئے شکریہ ادا کیا۔اس تقریب میں 28سوئس گارڈز نے وفاداری کا حلف اْٹھایا۔
اپنے خطاب میں گارڈ کے کمانڈر کرسٹوف گراف نے پوپ لیو کی موجودگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے،اْن کی قربت کو سارے فوجی دستے کیلئے ایک قابل قدر علامت قرار دیا۔اْنھوں نے کہا کہ میں سوئس کنفیڈریشن کے صدر،سیاست اور فوج کے دیگر نمائندوں اور نئے حلف لینے والے گارڈز کا بھی شکرگزار ہوں۔پوپ لیو نے اس بات پر زور دیا کہ سوئس گارڈز نے جو حلف اْٹھایا ہے وہ اس وفاداری کا ثبوت ہے جو نوجوانوں کے جوش و خروش، خدا پر ایمان اور کلیسیا سے محبت کو ظاہر کرتا ہے۔
تقریب کے آغاز میں، کمانڈر کرسٹوف گراف نے ایک تنقیدی تناظر پیش کرتے ہوئے ”خدمت“ کی جدید تفہیم پر غور کیا۔گراف نے نئے حلف اْٹھانے والے سوئس گارڈز پرزور دیا کہ پاپائے اعظم کے ساتھ وفادار رہیں اور اْن کے تحفظ کو یقینی بنائیں، تاکہ وہ اپنی پاسبانی خدمت کو مقدس پطرس رسول کے جانشین کے طور پر بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دے سکیں۔